پاکستان میں 5G سپیکٹرم نیلامی کی تیاری مکمل، جدید بینڈز پہلی بار دستیاب، وفاقی وزیر آئی ٹی کی پریس کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ملک میں ٹیلی کام سپیکٹرم ایکشن کے لیے جامع منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ اس منصوبے میں فائنانس منسٹری، ای سی سی اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی سفارشات کو بنیاد بنایا گیا ہے، جس کے تحت سات بینڈز میں سپیکٹرم کی نیلامی یا الاٹمنٹ کی جائے گی، جن میں سے پانچ بینڈز پاکستان میں پہلی بار دستیاب ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق فائنانس منسٹری کی بھرپور حمایت سے سپیکٹرم ایکشن کمیٹی اور ای سی سی کے تعاون سے منصوبہ کو حتمی شکل دی گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تمام کنڈیشنلٹی اور لائسنسنگ ایپلیکیشنز کو ریگولیٹ کیا اور اس کے نفاذ کو مؤثر بنانے کے لیے سخت محنت کی گئی۔
اس منصوبے میں یو ایس بیسڈ بین الاقوامی کنسلٹنٹ نیرا کی سفارشات کو بنیاد بنایا گیا، جنہیں ای سی سی میں انڈیپینڈنٹ کنسلٹنٹ کی رائے کے طور پر پیش کیا گیا۔ سپیکٹرم ایکشن کمیٹی نے پہلے ان سفارشات کا جائزہ لیا اور پھر ای سی سی کے پاس بھیجی، جہاں سے یہ کابینہ میں پیش کی گئیں۔
بین الاقوامی کنسلٹنٹ کا تجربہ عالمی سطح پر ٹیلی کام سیکٹر میں وسیع ہے اور انہوں نے دنیا کے تقریباً 75 فیصد سپیکٹرم ایکشنز میں مشاورت فراہم کی۔ انہوں نے انٹرنیشنل بینچ مارکنگ کے ذریعے وقت کے ساتھ بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز، پرائسنگز، پبلیکیشنز اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کا بھی جائزہ لیا۔
پاکستان میں سپیکٹرم ایکشن سات بینڈز میں کیا جائے گا: 300 میگا ہرٹز، 600 میگا ہرٹز، 700، 1800، 2100 اور دیگر بینڈز شامل ہیں۔ ان میں سے صرف دو بینڈز پہلے پاکستان میں استعمال ہو چکے ہیں، جبکہ باقی پانچ بینڈز پہلی دفعہ دستیاب ہوں گے، تاہم عالمی سطح پر پہلے سے استعمال میں ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس اقدام سے ٹیلی کام سیکٹر میں شفافیت، بین الاقوامی معیار اور جدید ٹیکنالوجیز کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے گا، جس سے صارفین کو بہتر اور تیز رفتار ڈیجیٹل خدمات فراہم ہوں گی۔
شزا فاطمہ خواجہ نے مزید بتایا کہ موبائل ورچول نیٹ ورک اپریٹرز (MVNOs) کی پالیسی کو بھی کابینہ نے ریٹیفائی کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف کمپنیز پاکستان میں اپنے برانڈ اور لائسنس کے تحت سروسز فراہم کر سکیں گی۔ اس سے ملک میں مقابلہ بڑھے گا، پرائسز میں کمی آئے گی اور مجموعی طور پر ٹیلی کام سیکٹر کی صحت بہتر ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سپیکٹرم ایکشن بین الاقوامی پاکستان میں ٹیلی کام
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔