بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی کراچی آمد، حلیم عادل شیخ سے اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے سندھ بھر میں اسٹریٹ موومنٹ پورے زور و شور سے جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی کراچی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت پارٹی کے دیگر صوبائی اور کراچی ڈویژن کے رہنماؤں نے ان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، جاری آئینی بحران، مہنگائی، عوامی مسائل اور پاکستان تحریک انصاف کی جاری سیاسی جدوجہد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے 9 تا 11 جنوری سندھ کے تین روزہ دورے کو حتمی شکل دی گئی۔ طے پایا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا اپنے دورے کے دوران کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ عوام سے براہِ راست ملاقاتیں کریں گے اور اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچائیں گے۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سندھ میں جاری احتجاجی تحریک کو مزید منظم، مربوط اور مؤثر بنایا جائے گا۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے سندھ بھر میں اسٹریٹ موومنٹ پورے زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی علامت بن چکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد اس جدوجہد میں شامل ہو رہی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ انشاءاللہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا تین روزہ دورہ سندھ تاریخی ثابت ہوگا، جس سے نہ صرف اسٹریٹ موومنٹ کو نئی رفتار ملے گی بلکہ عوام سے براہِ راست رابطے، دانشوروں، وکلا اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری بھی شیڈول کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اور سندھ 9، 10 اور 11 جنوری کو اپنے مہمان کا شاندار اور تاریخی استقبال کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسٹریٹ موومنٹ حلیم عادل شیخ سندھ کے کہا کہ
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔