Jang News:
2026-07-24@06:25:39 GMT

3 جنوری کو 2026 کا پہلا سپر مون ہوگا، سپارکو

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

3 جنوری کو 2026 کا پہلا سپر مون ہوگا، سپارکو

سالِ نو کا پہلا سُپر مون جنوری کی 3 تاریخ کو طلوع ہوگا اور آسمان پر غیرمعمولی طور پر بڑا دکھائی دے گا۔ یہ گزشتہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند ہوگا، جس کا آغاز گزشتہ اکتوبر میں ہوا تھا۔

سپارکو اعلامیے کے مطابق 3 جنوری کو 2026 کا پہلا سپر مون ہوگا، جو روایتی طور پر وولف مون کہلاتا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیاکہ یہ سپر مون آخری سپر مون ہے، جس کا آغاز اکتوبر 2025ء میں ہوا تھا جبکہ یہ سال 2026ء کا پہلا سپر مون بھی ہے۔

اعلامیے کے مطابق 3 جنوری کا یہ سپر مون سال کے فلکیاتی مظاہر میں ایک ابتدائی نمایاں واقعہ ہے، کیونکہ اسی دوران کوآڈرینٹڈ شہابی بارش اپنی انتہا پر ہوتی ہے، جو اس کی فلکیاتی اہمیت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

پاکستان میں یہ سپر مون 3 جنوری کی شام 5 بجکر51 منٹ پر طلوع ہوگا اور اس وقت چاند کی روشنی 99 اعشاریہ 8 فیصد ہوگی، یہ 3 اور 4 جنوری کی راتوں کے دوران نمایاں طور پر دیکھا جا سکے گا۔

اس موقع پر زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار 312 کلومیٹر ہوگا جبکہ سپرمون پورے چاند کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7 فیصد بڑا اور 10 فیصد تک زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

ماہرین فلکیات کا مزید بتانا ہے کہ سپر مون عموماً تین سے چار مسلسل واقعات کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں اور موجودہ سپر مون کا سلسلہ 3 جنوری کے سپر مون کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے۔

اگلا سپر مون کا سلسلہ نومبر 2026ء میں شروع ہوگا، جو سال 2026ء کا دوسرا سپر مون کہلائے گا اور 2026ء کے اختتام تک اس کے بعد کوئی اور سپر مون نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا پہلا

پڑھیں:

پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔

تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔

انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل