اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے یمن کی صورتحال کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کا بھرپورحامی ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے مثبت اقدامات کی قدر کرتا ہے اورامید رکھتا ہے کہ یہ اقدامات یمن میں پائیدار اورپرامن حل میں معاون ثابت ہوں گے، دونوں برادر ممالک کی کوششیں علاقائی امن اوراستحکام کے مشترکہ عزم کی عکاس ہیں۔پاکستان خطے میں امن، ترقی اوراستحکام کیلئے شراکت داری کو مضبوط کرنے میں اپنا مثبت کردارادا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کریمن میں دیرپا امن قائم کرنے کی کوششوں میں شامل رہنے کا عزم رکھتا ہے۔ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اورتعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں میں فعال کردار ادا کرے گا۔

رجب بٹ اوروکلاء میں مذاکرات سے پہلے نیا تنازع شروع

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان