چانڈیہ برادری کے درمیان زمینی تکرار ، جھگڑے میں قتل ہونے والے جان محمد کے ورثاء کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250103-2-7
ہالا(نمائندہ جسارت )ہالا کے نواحی خداآباد چانڈیو گاؤں کے چانڈیہ برادری کیدرمیان 2 ریقین کے درمیان زمینی تکرار کے جھگڑے میں نورمحمد سمیت دیگر افراد کی گرفتاریوں کے صدمے میں جان محمد چانڈیوکے جاںبحق ہونے پر ورثا کی جانب سے مردوخواتین نے نیشنل ہائی وے ہالاکے قریب بنھبھرا پھاٹک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیدیا جس سے ملک کے چاروں صوبوں کی طرف جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی جس سے گاڑیوں میں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔مظاہرین نے الزام عائد کیاکہ ہالاپولیس زرعی اراضی کی تکرار پر مخالفین کی مدد کرکے بلاجواز ہمارے افراد کوگرفتارکے حراساں کیاہے جس میں ہمارا ایک شخص جان محمد چانڈیو صدمے میں دم توڑگیا ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد سے انصاف کی فراہمی کامطالبہ کیاہے اس دوران ڈی ایس پی ہالایعقوب برڑو نے مذاکرات کرکے دھرنے کوختم کرایا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :