میئر نیویارک ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے مل کر آبدیدہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260103-06-9
نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) میئر نیویارک ظہران ممدانی شہریوں سے ملاقات کے دوران ایک پاکستانی خاتون سے مل کر آبدیدہ ہوگئے۔ظہران ممدانی میئر منتخب ہونے کے بعد نیویارک کے 142 شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی پریشانیاں اور شہر کے لیے ان کی تجاویز سنیں۔اسی ملاقات میں ایک پاکستانی خاتون نے بھی ان سے ملاقات کی، خاتون نے ظہران ممدانی سے کہا کہ ان کی انگریزی اچھی نہیں ہے، اس لیے وہ کچھ لکھ کر لائیں ہیں، اس کے بعد انہوں نے ظہران ممدانی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں لوگ متحد نہیں ہیں، انہیں لوگوں میں نرم دلی پیدا کی۔خاتون نے بتایا کہ ان کا نام ثمینہ ہے اور ان کا تعلق پاکستان سے ہے، انہوں نے ظہران ممدانی سے پوچھا کہ کیا انہیں اردو آتی ہے، جس پر ظہران ممدانی نے کہا کہ انہیں اردو آتی ہے، وہ اردو پڑھ تو نہیں سکتے لیکن بول سکتے ہیں۔ظہران ممدانی نے خاتون سے پوچھا کہ پاکستان میں ان کا تعلق کہاں سے ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے۔ یہ سن کر ظہران ممدانی نے کہا کہ لاہور بہت خوبصورت شہر ہے اور وہ بھی ایک مرتبہ لاہور جاچکے ہیں۔خاتون نے ظہران ممدانی سے کہا کہ نیویارک بہت خوبصورت شہرہے یہاں کی عمارتیں بہت خوبصورت ہیں لیکن آپ نے آکر لوگوں کے دل بدل دیے ہیں، آپ کی آنکھوں میں جو سچائی ہے وہ کسی سے چھپ نہیں سکتی۔خاتون کی یہ بات سن کر ظہران ممدانی آبدیدہ ہوگئے۔خیال رہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے ساتھ ایک صدی میں کم عمر ترین میئر بھی بن گئے ہیں۔شہر کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی نے خطاب میں کہا کہ آج سے نئے عہد کا آغاز ہوگیا، اگر آپ نیو یارک کے شہری ہیں تو میں بلاتفریق آپ کا میئر ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔