نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی شہریوں سے ملاقات کے دوران اُس وقت جذبات پر قابو نہ رکھ سکے جب پاکستانی خاتون نے سادہ مگر دل کو چھو لینے والی گفتگو کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میئر منتخب ہونے کے بعد زہران ممدانی نے نیویارک کے شہریوں کے لیے اپنے دروازے کھلو دیئے اور 142 شہریوں سے ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں جہاں لوگوں نے نیویارک سے متعلق اپنی مشکلات اور تجاویز میئر کو پیش کیں۔ جس میں زہران ممدانی نے ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

اسی نشست میں ایک پاکستانی خاتون بھی شریک ہوئیں جنہوں نے گفتگو کا آغاز یہ کہہ کر کیا کہ ان کی انگریزی زیادہ اچھی نہیں اس لیے وہ کچھ باتیں لکھ کر لائی ہیں۔

خاتون نے اپنا نام ثمینہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان سے ہوں اور کیا آپ اردو بول سکتے ہیں؟ اس پر میئر زہران ممدانی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اردو پڑھ تو نہیں سکتے مگر بول سکتے ہیں۔

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی لاہور سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہوگئے pic.

twitter.com/RCTNnG8Db0

— Independent Urdu (@indyurdu) January 2, 2026

اس موقع پر زہران ممدانی نے خاتون سے پوچھا کہ آپ پاکستان کے کس شہر سے ہیں تو خاتون نے جواب دیا کہ میرا تعلق لاہور سے ہے۔

یہ سن کر میئر زہران ممدانی فوری بولے کہ لاہور ایک نہایت خوبصورت شہر ہے اور میں خود بھی ایک بار وہاں جا چکا ہوں۔

خاتون نے زہران ممدانی کو میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں لوگ ایک دوسرے سے بٹے ہوئے ہیں، آپ نے انسانوں کے دلوں میں نرمی اور امید پیدا کی ہے۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ نیویارک کی عمارتیں تو پہلے بھی خوبصورت تھیں، مگر آپ نے آکر لوگوں کے دل بدل دیے ہیں۔

خاتون نے مزید کہا کہ آپ کی آنکھوں میں سچائی صاف نظر آتی ہے، اور یہ سچ کسی سے چھپ نہیں سکتا۔

خاتون کے ان الفاظ نے ماحول کو جذباتی بنا دیا اور زہران ممدانی کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔

یاد رہے کہ 34 سالہ زہران ممدانی نہ صرف نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ہیں بلکہ صدی کے سب سے کم عمر میئر بھی ہیں۔

زہران ممدانی انہوں نے گزشتہ روز ہی سٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں اپنے دادا، دادی کے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا تھا۔

اپنے خطاب میں میئر زہران ممدانی نے کہا کہ آج سے نیویارک میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے اور اگر آپ نیویارک کے شہری ہیں تو وہ بلا تفریق سب کے میئر ہیں۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیویارک کے سے ملاقات خاتون نے کہا کہ

پڑھیں:

سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ

اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع

ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟