ویب ڈیسک: امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پنے ایک بیان میں کہنا تھا جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کو جو مقام ملا وہ۔ پہلے کبھی نہیں ملا، گذشتہ برس پاک امریکہ تعلقات میں انتہائی بہتری آئی۔

پاکستانی سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس پاکستان کی کامیاب سفارتکار یا رہی، گذشتہ برس پاک امریکہ تعلقات میں انتہائی بہتری آئی، امریکہ میں نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، آج کے دور میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔ 

اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر زور  

میں سفارتکاری میں خود بطور مشیر کام کر رہا ہوں، گذشتہ برس پاکستان کی۔ اس کامیاب سفارتکاری کا کریڈٹ قیادت کو جاتا ہے، امریکہ میں پاکستان کی سفارتکاری انتہائی کامیابی سے جاری رہی، پاکستان اور امریکہ نے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کیا۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کو جو مقام ملا وہ۔ پہلے کبھی نہیں ملا، آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دو بڑے ممالک سے اچھا تعلق لازمی ہے، یہ معاملہ دو بڑی آبادی والے ممالک کے مابین انتخاب کا معاملہ نہیں ہے، ہم ایسی جگہ پر موجود ہیں جو جغرافیائی طور پر اہم ہے۔

ملک میں 96 فیصد گھرانوں کو موبائل یا اسمارٹ فون کی سہولت حاصل ہے;ادارہ شماریات

ہمارے پیداواری لاگت چین کے مقابلے میں 174 گنا کم ہے، تجارت ہمارے جینیاتی کوڈ کا ایک حصہ ہے، ہماری سفارت کاری کی بنیاد معاشی سفارتکاری ہے، پاکستان کی برآمدات میں 12.

5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں ہماری سب سے اہم کامیابی ٹیرف پر تھی، اپریل میں امریکی صدر نے ٹیرف بڑھانے کی بات کی، 4 اپریل کو امریکی حکام سے ملاقات ہوئی، اس کے بعد 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، ہمارا ٹیرف کن ترین ٹیرف میں سے ایک ہے، ہم کم ٹیرف عائد کرنے پر امریکی انتظامیہ اور ٹرمپ حکومت کے شکر گزار ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل ایک مرتبہ پھر ایران پر جنگ مسلط کرنے کے درپے ہیں: ایرانی سفیر

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ ہم آئی ٹی کے حوالے سے بہتری پر کام کر رہے ہیں، رواں برس امریکہ میں ٹیکنالوجی،صحت اور دیگر شعبوں میں تربیت کی نشاندہی کی جائے گی، کوشش کی جائے گی کہ 10 ہزار افراد کے لئے ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جائے، مواقع موجود ہیں ہمیں ان سے اب اس برس فائدہ اٹھانا ہے، کوشش ہے کہ آئندہ برس پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان کی امریکہ میں گذشتہ برس

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار