امریکہ اور اسرائیل ایک مرتبہ پھر ایران پر جنگ مسلط کرنے کے درپے ہیں: ایرانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
(انور عباس) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایک مرتبہ پھر ایران پر جنگ مسلط کرنے کے درپے ہیں اگر ایسا ہوا تو خطے کے دیگر ممالک بھی مستقبل میں ان سے محفوظ نہیں رہیں گے دوبارہ جنگ ہوئی تو ایران ایک بار پھر سرخرو ہوگا وگرنہ دوسری صورت میں ہم شہادت کا اعلی مقام پائیں گے امریکہ و اسرائیل کےخلاف جنگ میں بھرپور حمایت پر پاکستانی حکومت، عوام اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مشکور ہیں۔
پاکستان میں نئے سال کی پہلی غیر ملکی سرمایہ کی خوشخبری آگئی
شہداء فلسطین، مقاومت و اسلامی امہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایرانی سفارت خانہ میں شہداء امت اسلامی کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار سے خطاب میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل ایک مرتبہ پھر ایران پر جنگ مسلط کرنے کے درپے ہیں۔ امریکہ و اسرائیل اس خطے کو دوبارہ خاک و خون میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اگر ایسا ہوا تو خطے کے دیگر ممالک بھی مستقبل میں ان سے محفوظ نہیں رہیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ ایران اسرائیلی و امریکی مسلط شدہ جنگ سے باعزت سرخرو ہو کر نکلا اگر دوبارہ جنگ ہوئی تو ایران ایک بار پھر سرخرو ہوگا وگرنہ دوسری صورت میں ہم شہادت کا اعلی مقام پائیں گے رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کا ساتھ دیا اس جنگ میں بھرپور حمایت پر پاکستانی حکومت، عوام اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کا مشکور ہوں ۔
پاکستان میں ہونڈا سِوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی نئی ریٹیل قیمتیں سامنے آگئیں
سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مئی 2025 میں پاکستان نے برائی کے ایک اور مرکز بھارت کو اس کی جارحیت پر بھرپور جواب دیا، جیسے ایران نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا ویسا ہی جواب پاکستان نے بھارت کو دیا علی محمد خان نے واضح کیا کہ ایران پر حملے میں تمام پاکستانی بلا تفریق مسلک ایران کے ساتھ کھڑے ہوئے قائد اعظم کے طلبا کو اپنے اندر مجاہدانہ روح بیدار کرنے کا پیغام آج بھی غزہ، فلسطین، لبنان اور مقبوضہ کشمیر کے مجاہدین کے لئے زندہ ہے حضرت حمزہ ر سے شروع شہداء کا قافلہ گذشتہ ہفتے شہید ہونے والے حماس ترجمان شہید ابو عبیدہ تک جاری ہے۔
اداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش
جماعت اہل حرم کے مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی سمیت مقاومت کو زندہ رکھنے والے امت مسلمہ کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین کے ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ کے بہادر افراد کی یاد منائی جا رہی ہے جو اپنے دور کے بدترین ظالموں سے جا ٹکرائے امریکہ و اسرائیل فلسطین میں اپنا اعلان کردہ ایک ہدف بھی حاصل نہیں کر سکے جبکہ حماس آج بھی اپنے مزاحمت کے ہدف پر قائم ہے۔
پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے افغانستان کو ہرا دیا، فائنل زمبابوے سے ہوگا
شیعہ علماء کونسل کے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ قاسم سلیمانی، حسن نصراللہ، یحیی سنوار نے جانیں دے کر اپنی اقوام میں نئی روح پھونکی، پتھروں سے لڑنے والے فلسطینی آج راکٹوں سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ علامہ افتخار نقوی نے کہا کہ شہداء کو علم تھا کہ اس راستے میں موت ہے تاہم وہ۔ نہیں گھبرائے آج دشمن کی نیندیں حرام ہیں، اس موقع پر شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم شہداء فلسطین ایرانی سفارت خانہ امریکہ و اسرائیل نے کہا کہ ایران پر کرنے کے تھا کہ
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔