اسحاق ڈار کا سعوی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بین الوزارتی اجلاس ہوا۔ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری پٹرولیم اور وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دریں اثناء چینی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں نائب وزیراعظم نے چینی کے سٹاک کی پوزیشن اور قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو گنے کی مناسب قیمت ملنی چاہیے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدرات کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت دفاع کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشن کا دورہ کیا اور سابق وزیراعظم بنگلہ دیش خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اسحاق ڈار نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ قائم مقام بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اظہار تشکر کیا۔اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائل جباروف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستان میں آذربائیجان کی جانب سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عملی نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناء وزارت خارجہ کے دورے پر آئے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسروں نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی لاہور نے کی۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فریق کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سے گریز کریں۔ خطے کے امن کیلئے مسائل کو بات چیت اور سفارتکاری سے حل کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے تبادلہ خیال دریں اثناء
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار