Express News:
2026-07-24@01:03:39 GMT

2025ء افغان خواتین کیلیے بدترین سال رہا، بنیادی حقوق مکمل سلب

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

2025ء  افغان خواتین کے لیے ایک انتہائی تاریک اور دردناک سال ثابت ہوا ہے، جہاں افغان طالبان رجیم کے تحت انہیں بنیادی حقوق اور باوقار زندگی سے محروم کردیا گیا ہے۔

 افغان میڈیا آمو ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں افغانستان میں خواتین کے خلاف جاری ظلم و جبر، سخت پابندیوں اور شدید نفسیاتی دباؤ کو بے نقاب کیا ہے، جس کے مطابق خواتین کی تعلیم، ملازمت اور عوامی زندگی میں شمولیت پر عائد پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔

آمو ٹی وی کے مطابق کابل اور دیگر صوبوں میں خواتین کو برقع پہننے پر مجبور کیا جا رہا ہے جب کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر متعدد خواتین کو گرفتار بھی کیا گیا۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے۔ا سی طرح افغان یونیورسٹیوں سے خواتین اساتذہ اور ملازمین کو نکالا جا رہا ہے، جن میں ہرات یونیورسٹی سے 81 خواتین ملازمین کو برطرف کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

افغان میڈیا میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان نے خواتین کو اقوام متحدہ کی ایجنسیوں میں کام کرنے سے بھی روک دیا ہے، جس کے باعث انسانی امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ان پابندیوں کے نتیجے میں افغانستان میں خواتین تقریباً مکمل طور پر عوامی زندگی سے خارج ہو چکی ہیں، جس کا اعتراف خود افغان میڈیا میں کیا جا رہا ہے۔

افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق افغان خواتین نے سال 2025 کو اپنی زندگی کا بدترین اور سب سے زیادہ مایوس کن سال قرار دیا ہے۔ طالبان رجیم کے دور میں خواتین اپنے مستقبل کے حوالے سے شدید فکرمندی کا شکار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ طالبان کی پابندیوں کے باعث کئی ادارے انہیں ملازمت دینے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہر 10 میں سے 9 خواتین ملازمت، تعلیم اور ہنر کی تربیت سے محروم ہیں۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ خواتین کی آواز دبانا، پرامن احتجاج کو جرم قرار دینا اور خوف کے ذریعے معاشرے کو خاموش کرانا افغان طالبان رجیم کا مستقل وتیرہ بن چکا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں خواتین کے مطابق گیا ہے

پڑھیں:

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے 95.049 ملین روپے (تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے) مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود اور ماہرین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ذمے داری ہے اسی مقصد کے تحت یہ گاڑی خریدی جا رہی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ نئی لینڈ کروزر پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم 2ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنھیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا خریدنے کے عمل میں ہیں۔

سی پیک سیکریٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث مطلوبہ وقت پر بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی نوبت آ جاتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق نجی مارکیٹ سے کرائے پر بلٹ پروف گاڑیاں لینا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

3 ٹویوٹا ڈیلرز نے قیمتیں پیش کیں، جن میں،ٹویوٹا سینٹرل موٹرز: 95.049 ملین روپے،ٹویوٹا پورٹ قاسم: 95.25 ملین روپے،ٹویوٹا سوسائٹی: 95.45 ملین روپے ہے،حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔

سی پیک سیکریٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی، جس پر وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث آرڈر جاری نہ ہو سکا۔

وزارت نے یہ رقم مختلف منصوبوں سے فراہم کرنے کا انتظام کیا، جن میں،سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے 1 کروڑ 88 لاکھ روپیوفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے،مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے،پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ،ان میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص تھے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار