پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کارکردگی اور منافع میں 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کارکردگی اور منافع میں پندرہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، سٹاک انویسٹرز کی تعداد بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پی ایس ایکس کی خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جو بھی سرمایہ کاری کرے گا وہ 50 فیصد سے زیادہ منافع کمائے گا، پاکستان سٹاک ایکسچینج کارکردگی اور منافع میں بھارت، سری لنکا، یو اے ای، چائنا سٹاک مارکیٹس سے بہت بہتر رہی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ ررفتار نے مارگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ہانگ کانگ، جاپان ،سنگاپور،ترکیہ کے حصص بازار بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج کا مقابلہ نہ کر سکے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج 15 ممالک کی فہرست میں دوسرےنمبر پربراجمان ہو گئی، پہلی بار 30 فیصد اضافے سے نئے انویسٹرز کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےانویسٹرز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار کی حد عبور کرگیا، انویسٹرز کی مجموعی تعداد پہلی بار4 لاکھ 64 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان سٹاک ایکسچینج
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔