توہین مذہب کے غیرملکی نیٹ ورک کا اہم سرغنہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
ملزم بیرون ممالک میں بیٹھے گروہ کا پاکستان میں اہم رہنما تھا۔ ملزم فیس بک، ایکس سمیت واٹس ایپ کے ذریعے توہین مذہب میں ملوث پایا گیا۔ این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پاکستان میں دیگر ملحد افراد کو ٹارگٹ کر کے توہین مذہب کی ڈیبیٹس ارینج کرتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ این سی سی آئی اے نے توہین مذہب کے غیرملکی نیٹ ورک کا اہم سرغنہ گرفتار کرلیا۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے این سی سی آئی اے ٹیم نے نارووال سے گرفتار کیا۔ ملزم بیرون ممالک میں بیٹھے گروہ کا پاکستان میں اہم رہنما تھا۔ ملزم فیس بک، ایکس سمیت واٹس ایپ کے ذریعے توہین مذہب میں ملوث پایا گیا۔ این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پاکستان میں دیگر ملحد افراد کو ٹارگٹ کر کے توہین مذہب کی ڈیبیٹس ارینج کرتا تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے ڈیجیٹل ثبوت جمع کر لئے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان میں توہین مذہب
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔