پاک فضائیہ کا تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
ترجمان کے مطابق تیمور ایئر لانچ کروز میزائل روایتی وار ہیڈ لے کر 600 کلومیٹر تک دشمن کے زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ کامیاب تجربہ قومی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ تیمور ایئر لانچ کروز میزائل روایتی وار ہیڈ لے کر 600 کلومیٹر تک دشمن کے زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ترین نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس میزائل کو انتہائی کم اونچائی پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام سے مؤثر طریقے سے بچنے کے قابل ہے۔ ترجمان کے مطابق مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس شاندار کامیابی پر سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو بھی سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔