ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کو حتمی شکل دے کر نام آئی سی سی کو ارسال کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام عالمی کرکٹ کی منتظمہ ادارہ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ارسال کر دیے ہیں، جس میں نہ صرف 15 رکنی مرکزی ٹیم بلکہ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے پاس 31 جنوری تک اسکواڈ میں تبدیلی کرنے کی اجازت ہے، تاہم اس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی تکنیکی کمیٹی سے منظوری لینا لازمی ہوگی۔
پی سی بی کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اسکواڈ میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہی بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث روف کے نام بھی شامل ہیں۔
بورڈ کا ارادہ ہے کہ سری لنکا کے خلاف جاری سیریز میں کھلاڑیوں کی موجودہ فارم اور کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جائے، تاکہ ورلڈ کپ اور آئندہ آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی سیریز کے اسکواڈ میں حتمی انتخاب کیا جا سکے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا، جس میں پاکستان کی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی اسکواڈ میں شامل تجربہ کار کھلاڑیوں اور نوجوان ٹیلنٹ کا امتزاج ٹیم کو مضبوط اور متوازن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پی سی بی کی اس بروقت تیاری کا مقصد ٹیم کو عالمی سطح پر سخت مقابلے کے لیے بھرپور طور پر تیار کرنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ابتدائی اسکواڈ اسکواڈ میں ٹی ٹوئنٹی سری لنکا کے لیے کے نام
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :