ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کہاں ہے؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے حوالے سے جاری تنازع پر مختصر مگر واضح جواب دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی فی الحال کہاں رکھی گئی ہے، تو محسن نقوی نے ہنستے ہوئے کہا، ’جہاں بھی ہے، محفوظ ہے‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی پر کوئی بات نہیں ہوئی، اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کوئی سوال یا مؤقف سامنے نہیں آیا۔
اس سے قبل نومبر 2025 میں دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا تھا۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے باضابطہ طور پر ایشیا کپ کی گمشدہ ٹرافی کا معاملہ اجلاس میں اٹھایا، جس پر آئی سی سی نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں ممالک کو مسئلہ باہمی طور پر حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایشیا کپ پاک بھارت تنازع ٹرافی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ پاک بھارت تنازع ٹرافی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وی نیوز ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی محسن نقوی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔