ایم کیو ایم اب نیا ڈرامہ کراچی بچاؤ کے نام سے شروع کر رہی ہے، سینیٹر وقار مہدی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
اپنے ردعمل میں صوبائی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس شہر کو قتل و غارت اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اب نیا ڈرامہ کراچی بچاؤ کے نام سے شروع کر رہی ہے۔ جنرل سیکریٹری پی پی پی سندھ وقار مہدی نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا اور کہا کہ متحدہ اب کس منہ سے کراچی کی بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی اور اداروں کو جس طرح برباد کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، متحدہ اب نیا ڈرامہ کراچی بچاؤ کے نام سے شروع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس شہر کو قتل و غارت اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں شہر میں لوگوں کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم نے کہا کہ ایم کی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔