وینزویلا پر امریکی حملہ کھلی دہشت گردی ہے،عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260104-01-15
حیدرآباد (نمائندہ جسارت ) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین
مہسر، مرکزی رابطہ سیکریٹری لال جروار اور مرکزی رہنما عبدالقادر رانٹو نے وینزویلا پر امریکی حملے اور مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ عالمی سامراج کی اسی پرانی، انسان دشمن پالیسی کا تسلسل ہے، جس کے تحت وہ دنیا کے وسائل پر قبضے کے لیے قوموں کو خون میں نہلاتا آیا ہے۔ وینزویلا پر امریکی حملہ کھلی دہشت گردی اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔امریکہ، جو آج خود کو دنیا کی واحد سپر پاور سمجھتا ہے، ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک کو اپنی نوآبادی تصور کرنے لگا ہے۔ امریکہ کی یہ پرانی روایت رہی ہے کہ وہ دنیا کے ممالک میں ڈاکوؤں اور رہزنوں کی طرح مداخلت کرتا ہے، وہاں کی منتخب اور عوامی حکومتوں کو گرا کر ان کی جگہ اپنے پالتو یس مین اور کرائے کے قاتل حکمران مسلط کرتا ہے، تاکہ ان ممالک کے تیل، گیس اور معدنی وسائل کی بے دردی سے لوٹ مار کی جا سکے۔ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کا تسلیم شدہ جنگی مجرم اور فاشسٹ حکمران ہے، جو ہٹلر اور مسولینی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختلافات شدید تحریک انصاف گلگت بلتستان انٹری نواز شریف وی نیوز