اسلام امن و سلامتی کا دین ہے،مدارس کو بدنام کرنیوالے ناکام ہونگے،مولانا عبدالحق ہاشمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مدرسہ ریاض العلوم عثمان شاہ میں سالانہ تقریب دستار فضیلت (ختم بخاری شریف) کا انعقاد ہوا۔ تقریب سے شیخ الحدیث والقرآن مولانا عبد الحق ہاشمی،نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان مولانا آفتاب ملک، محمد افضل منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان،نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد دین منصوری،ممبر مجلس منتظمہ کمیٹی جامعہ ریاض العلوم حیدرآباد عبد المجید بادینی،نائب امیر جماعت اسلامی و ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان،حافظ طاہر مجید امیر جماعت اسلامی حیدر آباد،مولانا لیاقت بروہی مہتمم مدرسہ عربیہ ریاض العلوم عثمان شاہ حیدرآبادو دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں، آج کے دور میں مدارس اسلامیہ سے ہزاروں طلباءتعلیم پاکر فارغ ہو رہے ہیں، انہوں نے اپنا اختتام بخاری شریف کے ذریعہ کیا ہے تو ان سے حدیث کی یہ کتابیں، محدثین کی روحیں تقاضا کر رہی ہیں کہ جس طرح انہوں نے اپنے
زمانے میں حدیث رسول کے خلاف اٹھنے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، انہوں نے احادیثِ نبویہ کے خلاف ابھرنے والے ہر فتنہ کا منہ توڑ جواب دیا اور ان فتنوں کو ایسی مات دی کہ پھروہ فتنے دوبارہ نہ ابھر سکے،انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے، تعلیم کے فروغ میں جماعت اسلامی کا کردار قابل ستائش ہے مدراس کو بدنام کرنے سے گریز کیاجائے، جماعت اسلامی کی جدو جہد کا مقصد انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام اور باکردار حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات بہترین ذمہ دار معاشرے کی تخلیق کرتی ہیں جرائم اور دہشت گردی ظالمانا اور غیر منصفانہ نظام کی پیدا وار ہیں پاکستان میں کرپشن اور ناانصافی کے خلاف جماعت اسلامی کی جاری تحریک مطلوبہ نتائج حاصل کرے گی۔تقریب میں فارغ التحصیل عالم اورحفاظ کی دستار بندی بھی کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انہوں نے
پڑھیں:
سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے سارا انعام قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی سزا کے خلاف اپیل اور دیگر متعلقہ اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔
کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے کی، مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کے خلاف درخواست بھی زیرِ سماعت آئی۔
سماعت کے دوران شاہنواز امیر کی جانب سے وکیل چوہدری عبدالعزیز جبکہ مقتولہ سارا انعام کے والد کی جانب سے رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ کیا فریقین دلائل کے لیے تیار ہیں جس پر دونوں جانب کے وکلا نے آمادگی ظاہر کی، بعد ازاں وکیل چوہدری عبدالعزیز نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ایف آئی آر کا متن پڑھا۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں ایاز امیر ابتدا ہی میں کیس سے ڈسچارج ہو گئے تھے اور اس حکم کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ثمینہ شاہ کو بھی ٹرائل کورٹ نے عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا تھا تاہم اس وقت ان کے وکیل عدالت میں موجود نہیں تھے۔
عدالت نے آئندہ تاریخ کے حوالے سے فریقین سے رائے طلب کی جس پر رضوان عباسی نے سماعت آئندہ ہفتے یا موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی۔
اسلام آباداسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ...
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ستمبر 2022ء میں سارا انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا چکی ہے۔