کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
کراچی مائی کولاچی کے علاقے میں مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کے قاتل مسرور حسین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
کراچی پولیس نے مائی کولاچی سے ملنے والی خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم مسرور حسین نے ہی خاتون انیلا اور تینوں بچوں کو قتل کیا ہے۔
مائی کلاچی روڈ کے مین ہول سے 4 لاشیں ملنے کے واقعے میں پیشرفت ہوگئی، مقتولہ انیلہ کے لواحقین ڈاکس پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔
مقتولہ کے بھائی مصطفیٰ نے اس قبل پولیس کو بتایا تھا کہ بہن سے ہفتہ قبل آخری بار فون پر بات ہوئی تھی۔
مقتولہ کے بھائی نے مزید تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ 30 دسمبر سے بہن کا موبائل نمبر بند تھا، پھر 2 روز قبل بہن کے گھر گیا تو تالا لگا ہوا تھا۔
مصطفیٰ نے بتایا ہے کہ ڈھائی سال قبل بہن کو شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ جس کے بعد مقتولہ انیلا بچوں کی کفالت کررہی تھی۔ بھانجی اور دو بھانجے پڑھتے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
کراچی کی قدیم لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران وہاں سے پرانے مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقعی لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثار قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔انہوں نے بتایا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم طرز کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لی مارکیٹ میں سے ملنے والی اشیا کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دریافت ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے۔مرضی وہاب نے بتایا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے دریافت ہونے والی اشیا کی مکمل دستاویزات اورریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دریافت ہونے والی اشیا کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیا کا سائنسی معائنہ کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخی نوعیت کی دریافت پر لی مارکیٹ میں مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔