اطالوی وزیراعظم نے وینزویلا میں امریکی کارروائی کی حمایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دفاعی نوعیت کا ہے اور موجودہ حالات میں جائز سمجھا جا سکتا ہے۔
وینزویلا کی صورتحال پر جاری بیان میں جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ اٹلی نے وینزویلا کے صدر کی خود ساختہ انتخابی فتح کو تسلیم نہیں کیا اور اٹلی وینزویلا میں جمہوری انتقالِ اقتدار کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ سکیورٹی کے خلاف ہائبرڈ حملوں کی صورت میں دفاعی مداخلت جائز ہو سکتی ہے، تاہم فوجی مداخلت آمریت کے خاتمے کا مستقل حل نہیں ہے۔ اطالوی وزیراعظم کے مطابق وینزویلا میں مقیم اطالوی شہریوں کی سلامتی اٹلی کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیںوینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا، امریکی کارروائی پر نائب صدر کا دو ٹوک اعلان
ظہران ممدانی نے وینزویلا پر امریکی حملے کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا
جارجیا میلونی نے مزید کہا کہ اٹلی حکومتوں کی تبدیلی کے لیے بیرونی فوجی طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں ہے۔
دوسری جانب جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے میں وقت لگے گا اور اس معاملے پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وینزویلا میں نے وینزویلا
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔