لیاری میں گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کے بھتیجے کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کو دورانِ واردات لیاری کلاکوٹ سے گرفتار کیا گیا، اسلحہ و چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔  

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق ضلع سٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ کمانڈر رحمان ڈکیت کے بھتیجے کو  ساتھی سمیت دورانِ واردات رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزمان کو تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ مبینہ طور پر واردات میں مصروف تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حارث اور راشد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم حارث لیاری گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کا بھتیجا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،راؤنڈز اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق برآمد موٹر سائیکل چھیننے کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمانڈر رحمان ڈکیت گینگ وار کے کے مطابق

پڑھیں:

کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 

ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری