افغانستان: صوبہ تخار میں سونے کی کان کنی پر طالبان اور مقامی آبادی میں جھڑپیں، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
شمالی افغانستان کے صوبہ تخار کے ضلع چاہ آب میں سونے کی کان کنی کے منصوبے پر طالبان اور مقامی رہائشیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق طالبان سے منسلک ایک کان کنی کمپنی کے اہلکار اور طالبان جنگجو رہائشی علاقے میں داخل ہوئے، جس پر عوام نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران دونوں جانب متعدد افراد زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں سونے کی تلاش اور کان کنی کا منصوبہ مقامی آبادی کی مرضی کے بغیر شروع کیا جا رہا تھا، جس پر لوگوں نے احتجاج کیا۔ صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب مبینہ طور پر حال ہی میں گاؤں پہنچنے والے کچھ افراد نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص زخمی ہوا۔
فائرنگ کے بعد مشتعل افراد نے کان کنی کمپنی کی گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کر دیا۔
گزشتہ 4 برسوں کے دوران طالبان نے افغانستان کے مختلف صوبوں میں کان کنی کو آمدنی کے ایک اہم ذریعے کے طور پر فروغ دیا ہے۔ سونا، کوئلہ، لیتھیم اور دیگر قیمتی معدنیات طالبان کی مالی حکمت عملی کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں۔
شفافیت پر سوالات، عوامی خدشات برقرارمقامی باشندوں اور ناقدین نے بارہا طالبان کے زیرِ انتظام معدنی وسائل کی کان کنی میں شفافیت کے فقدان پر سوالات اٹھائے ہیں۔
ان خدشات میں یہ شامل ہے کہ کان کنی کے ٹھیکے کس بنیاد پر دیے جا رہے ہیں اور قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی کہاں اور کیسے استعمال ہو رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان سونا کی کان کنی صوبہ تخار.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان سونا کی کان کنی کی کان کنی
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔