قومی معیشت پر اثر انداز ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے ترجیح ہوں گے: چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
قومی معیشت پر اثر انداز ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے ترجیح ہوں گے: چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ قومی معیشت پر اثر انداز ہونے والے ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے آئندہ ترجیح ہوں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اہم ٹیکس مقدمات کے جلد فیصلوں کی حکمتِ عملی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر، ممبر لیگل ایف بی آر اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ طویل المدتی ٹیکس مقدمات مالی گنجائش کو محدود اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی معیشت پر اثر انداز ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے عدالتی ترجیح ہوں گے، ٹیکس مقدمات میں تاخیر سرمایہ کاری اور معاشی استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طویل عرصے سے زیرِ التوا اور بھاری مالیت کے ٹیکس تنازعات کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا، زیادہ مالیت کے ٹیکس کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں عدلیہ اور ٹیکس حکام کے درمیان بہتر رابطہ اور ہم آہنگی پر زور دیا گیا، ٹیکس مقدمات میں یکسانیت اور تیز رفتار فیصلوں کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات پر غور کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی فوجی وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کو بیڈروم سے گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے محسن نقوی کا منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم وفاقی وزارتِ تعلیم کا بڑا فیصلہ: نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ 2026 میں پہلی بار نجی سکولز بھی شامل چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے شہیدا کو... سی ڈی اے کیپیٹل ایمرجنسی سروس کی سالانہ رپورٹ جاری: سال 2025 میں 16 ہزار سے زائد کالز پر فوری ریسپانس روسی وزارتِ خارجہ کی وینزویلا کے خلاف امریکی مسلح کارروائی کی شدید مذمت وینزویلا میں امریکی حملے میں گرفتار صدر نکولس مادورو نیویارک پہنچا دیا گیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترجیح ہوں گے چیف جسٹس
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔