Al Qamar Online:
2026-07-24@06:52:47 GMT

ستھرا پنجاب پروگرام کی شہرت گلف ممالک تک جا پہنچی

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

ستھرا پنجاب پروگرام کی شہرت گلف ممالک تک جا پہنچی جب کہ عالمی جریدوں بی بی سی، فوربز اور بلوم برگ کے بعد گلف نیوز نے ستھرا پنجاب کو دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ کا نظام قرار دے دیا۔

گلف نیوز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کلائمیٹ اسمارٹ اربن گورننس میں نیا عالمی معیار قائم کر دیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام یہ ثابت کرتا ہے کہ جدت صرف ترقی یافتہ ممالک تک محدود نہیں،  50 ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے روزانہ 30 ہزار گاڑیاں، 1.

5 لاکھ ورکرز فیلڈ میں نکلتے ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق  ورکرز اور گاڑیوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے ساتھ جامع آپریشن تمام دنیا کیلئے مثالی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو باعزت روزگار، منصفانہ اجرت، یونیفارم اور سیفٹی اسٹینڈرڈز مہیا کئے جا رہے ہیں، ستھرا پنجاب کنٹریکٹرز کو KPIs بیسڈ پیمنٹ شفافیت اور کارکردگی میں اضافے کی بہترین مثال ہے۔

گلف نیوز کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام مضبوط کمپلینٹس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عوامی شرکت کو یقینی بنا رہا ہے، محمود بوٹی ڈمپ سائٹ پر 5 میگاواٹ سولر پارک اور اربن فارسٹ پر ورکنگ جاری ہے، مستقبل میں ری سائیکلنگ پلانٹس، 25 میگا واٹ ویسٹ ٹو انرجی منصوبہ اور دیگر ویسٹ ٹو ویلیو کے پراجیکٹس انٹرنیشنل انوسٹرز کی توجہ کا مرکز ہیں۔

گلف نیوز نے کہا کہ  یو این ای پی اور جی جی جی آئی کے اشتراک سے کاربن مارکیٹ کے مطابق لینڈفلز کی تیاری جاری  ہے،  ستھرا پنجاب پروگرام سے سالانہ 60,000 تا 90,000 ٹن کاربن کے اخراج میں کمی ہوگی، ستھرا پنجاب مشینری اور ٹیکنالوجی کی مقامی طور پر تیاری سے ملکی مہارت اور لوکل انڈسٹری کو فروغ ملا ہے۔

ستھرا پنجاب کی SGS سے تصدیق اور ISO سرٹیفیکیشنز سے، پنجاب کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے،  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یہ ثابت کیا ہے کہ گلوبل ساؤتھ بڑے پیمانے پر، ٹیکنالوجی سے لیس عوامی خدمات کی فراہمی میں قیادت کر سکتا ہے،  ستھرا پنجاب پروگرام نے یہ ثابت کر دیا کہ مضبوط سیاسی قیادت کس طرح کسی بھی خواب کو مکمل حقیقت میں بدل سکتی ہے۔

Tagsپاکستان

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ستھرا پنجاب پروگرام

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار