بلاول بھٹو کا وژن کراچی کو موہنجودڑو جیسا بنانے کا ہے، حافظ نعیم الرحمان کی پیپلز پارٹی پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن کراچی کو موہنجودڑو جیسا بنانے کا ہے، سندھ کی موجودہ صورتحال پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ جب ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر دباؤ آتا ہے تو وہ مصنوعی تنازعات پیدا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں: حافظ نعیم الرحمان کا 15 جنوری سے عوامی ریفرنڈم شروع کرنے کا اعلان
انہوں نے کہاکہ کراچی میں پیپلز پارٹی کو فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا اور یہ جماعت شہر کے عوام کی حمایت سے خالی ہے۔ پیپلز پارٹی آئین میں ترمیم میں وفاقی حکومت کا ساتھ تو دیتی ہے لیکن عوام کے حقوق پر بات آنے پر الزام تراشی شروع کر دیتی ہے۔
ایم کیو ایم کی کراچی بچاؤ مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم غیر متعلقہ ہو چکی ہے اور اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اکثر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں، مگر بعد میں الزام تراشی کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملک کے چاروں صوبوں میں گورننس کا بحران ہے اور کراچی کا موازنہ پنجاب سے نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ کی خراب صورتحال کے باوجود پنجاب میں بھی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کراچی کے 3 ہزار 400 ارب روپے خرچ کر چکی ہے مگر کے فور منصوبے میں حصہ نہیں لیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے شہریوں کے مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بچے ڈمپر اور گٹروں میں ہلاک ہو رہے ہیں، شہر کو مافیا کے قبضے سے آزاد کروانا ہوگا۔
انہوں نے سوال کیا کہ صوبہ بنانے اور مقامی حکومتوں کو اختیارات دینے میں کس نے رکاوٹ ڈالی ہے اور آئینی ترمیم کی ضرورت کیوں محسوس کی جا رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن کراچی کو موہنجودڑو جیسا بنانے کا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ اور جعلی حکومت نے شہری انتظامی اختیارات پر قبضہ کیا، ان سے جواب طلب کیا جائے۔
انہوں نے پنجاب میں غیر جمہوری اقدامات کے خلاف 15 جنوری سے مہم شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر کرائے جائیں تاکہ عوام اپنی پسند کی جماعت کو ووٹ دے سکیں۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں ’بدل دو نظام‘ تحریک کا اعلان، حافظ نعیم الرحمان کا اجتماع عام سے اختتامی خطاب
انہوں نے زور دیا کہ عوام کے ووٹ کی قدر کی جائے، اور انتخابی عمل شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ سڑکوں پر احتجاج کرنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران پورے سندھ میں توڑ پھوڑ ہوئی، جبکہ جماعت اسلامی کے احتجاج ہمیشہ پرامن اور شفاف رہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پیپلز پارٹی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کراچی مسائل وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کراچی مسائل وی نیوز حافظ نعیم الرحمان نے نعیم الرحمان نے کہ جماعت اسلامی پیپلز پارٹی ایم کیو ایم نے کہاکہ انہوں نے ایم کی
پڑھیں:
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ پہلے تو اس ویڈیو کو فیک اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تخلیق بتایا گیا لیکن جب ویڈیو اصل نکل آئی تو ممتاز سینئیر سیاست دان نے دوسری شادی کرنے کا دعویٰ کیا۔ خاتون کے غیر شادی شدہ ہونے کی دستاویز نے سیاستدان کو زیادہ مشکل میں ڈال دیا۔ بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئیر سیاستدان غازی نذرالاسلام کی ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک کی مبینہ دوسری شادی کے معاملے پر تنازع ان کے دوسری شادی کا اعتراف کر لینے کے بعد کم نہیں ہوا۔ اب جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سارے معاملہ کی تحقیقات کروا رہی ہے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق غازی نذرالاسلام کی سوشل میڈیا پر ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ پہلے تو ان کے حامیوں نے اس ویڈیو کو ڈیپ فیک اور آڑٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ویڈیو قرار دیا، لیکن جب تنقید کرنے والے خاموش نہیں ہوئے تو بعض لوگوں نے اس ویڈیو کی سافٹ وئیرز کی مدد سے ویریفیکیشن کی۔ فیکٹ چیک کرنے والے ایک ادارے نے بتا دیا کہ ویکڈو بالکل اصلی ہے۔ نذر الاسلام کی نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار ہونے یا اس میں کوئی تبدیلی کیے جانے کے شواہد نہیں مل۔ اس کے بعد لوگوں کی ساری توجہ ویڈیو میں شامل افراد اور ان کے باہمی تعلق پر مرکوز ہوگئی۔ جب سوشل میڈیا پر تنقید کافی برھ گئی تو جماعت اسلامی کے سینئیر سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ نے ویڈیو کلپ میں اپنے ساتھ دکھائی دینے والی نوجوان خاتون کو اپنی بیوی قرار دے دیا۔ غازی نذرالاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون ان کی دوسری بیوی ہے اور ان کی شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور ان کی پہلی بیوی کی رضامندی سے ہوئی تھی۔
چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات
نذر الاسلام نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اس وائرل ویڈیو کو خفیہ طور پر ریکارڈ کرکے بھتہ خوری اور سیاسی کردار کشی کےلیے منظرِ عام پر لایا گیا۔ جماعت اسلامی کے اس سینئیر رکنِ پارلیمنٹ کی پہلی بیوی نے اس موقع پر شوہر کا ساتھ دیا اور ایک ویڈیو بیان میں اپنے عمر رسیدہ شوہر کے مؤقف کی تصدیق کی کہ ان کے شوہر نے نوجوان لڑکی مریم بیگم سے دوسری شادی کرلی ہے۔ مریم بیگم نے بھی ایک علیحدہ ویڈیو میں خود کو غازی نذرالاسلام کی بیوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور نذر الاسلام کی پہلی بیوی کی موجودگی میں ہوئی تھی۔
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا
بنگلہ دیشی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق غازی نذرالاسلام اور ان کے خاندان کی تصدیق کے باوجود سوشل میڈیا پر خاتون مریم بیگم سے متعلق قانونی دستاویزات منظر عام پر آئی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ یا خاتون اور ان کے اہلخانہ نے دستاویز ات میں موجود تضاد پر کوئی وضاحت دی ہے۔ شادی کے پانچ دن بعد نذر الاسلام نے بیوی کو کنوارا ظاہر کر کے اسکی سرکاری نوکری کی سفارش کی؟ ایک دستاویز میں نذر السلام کے ساتھ نظز آنے والی لڑکی مریم کی ازدواجی حیثیت ’غیر شادی شدہ‘ درج ہے اور اس دستاویز پر غازی نذرالاسلام کی جانب سے 22 جون، یعنی اپنی بتائی ہوئی مبینہ شادی کی تاریخ کے پانچ روز بعد، سرکاری ملازمت کے لیے سفارش بھی موجود دکھائی دیتی ہے۔
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق یہ خاتون سرکاری ملازمت کی خواہاں تھیں اور غازی نذرالاسلام نے ان کی درخواست کی سفارش کی تھی۔ غازی نذرالاسلام نے ان تمام کہانیوں نظر انداز کرتے ہوئے ایک اور پیچیدہ کہانی سے پردہ اٹھا دیا جو دال میں کافی کچھ کالا ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ عمر رسیدہ سیاستدان نذر الاسلام نے یہ دعویٰ کیا کہ 13 جولائی کو وہ ڈھاکا کے موگ بازار میں ایک دفتر گئے تھے جہاں ان کی دونوں بیویاں بھی موجود تھیں۔
نذر الاسلام نے الزام لگایا کہ ڈرائیور، دوسری کے ماموں اور چند نامعلوم افراد نے انہیں یرغمال بنا کر ایک لاکھ ٹکا بھتہ وصول کیا، ان لوگوں نے نذر الاسلام کے بقول مزید رقم کا مطالبہ کیا اور ان لوگوں نے ہی ان کی مریم کے ساتھ خفیہ طور پر نجی ویڈیو ریکارڈ کرکے بعد میں سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔ نذر الاسلام کے اس دعوے میں کمزوری یہ ہے کہ ویڈیو کلپ مین نذر الاسلام کو اس خاتون کے ساتھ اپنے کمرے میں بیٹھے اور بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ بازار کے کسی دفتر میں یرغمال بنا کر بھتہ لینے والوں کی رسائی ان کے گھر کے کمرے تک کیسے تھی۔
پاکستان نے کابل فضائی حملوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی
اس سکینڈل کے سوشل میڈیا اور میڈیا میں بہت زیادہ ڈسکس ہونے کے بعد آخر کار جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی معلومات اکٹھی کر رہی ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد تنظیم کے اندر تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل احسان الحق محبوب زبیر کے مطابق پارٹی میڈیا رپورٹس، رکنِ پارلیمنٹ، ان کی دونوں بیویوں اور خاتون کے والد کے بیانات کا جائزہ لے رہی ہے۔
مزید :