Daily Mumtaz:
2026-07-24@02:33:08 GMT

سی ڈی اے کیپیٹل ایمرجنسی سروس کی سالانہ رپورٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

سی ڈی اے کیپیٹل ایمرجنسی سروس کی سالانہ رپورٹ جاری

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایت اور سربراہی میں اسلام آباد کیپیٹل ایمرجنسی سروس نے سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 16,190 ہنگامی کالز پر بروقت کارروائی کر کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔ڈائریکٹر جنرل کیپٹل ایمرجنسی سروس ڈاکٹر عبد الرحمن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ادارے نے گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 16,190 ہنگامی کالز پر بروقت کارروائی کر کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ دباؤ میڈیکل ایمرجنسی کالز کا رہا جن کی مجموعی تعداد 11,081 رہی۔ ان میں سڑک حادثات (آر ٹی سی) کی 5,511، عام طبی امداد کی 5,181 اور گرنے یا پھسلنے کے 300 واقعات شامل ہیں۔ڈاکٹر عبد الرحمان کے مطابق فائر ایمرجنسی کے شعبے میں مجموعی طور پر 3,914کالز موصول ہوئیں۔ ایمرجنسی کی نوعیت کے بارے میں بتایا کہ جنگلات اور سبزہ زاروں میں آگ لگنے کے 634 واقعات، عمارتوں میں آگ لگنے کے 396 واقعات، بجلی و گیس شارٹ سرکٹ کے 180، گاڑیوں میں آگ کے 93 اور کوڑے کرکٹ میں آگ لگنے کے 278 واقعات ہوئے جن پر کیپٹل ایمرجنسی سروس نے قابو پایا۔ اس کے علاؤہ اسلام آباد کیپٹل سروس نے وی وی آئی پی موومنٹ کے لئے 2ہزار 333 فائر ٹینڈرز بھجوائے ۔ ڈاکٹر عبد الرحمن کے مطابق 2025 کے دوران جانوروں کے ریسکیو کی 350، سیلابی صورتحال یا پانی نکالنے کی 147 اور ڈوبنے سے بچانے کی 42 کالز بھی موصول ہوئیں جن پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو ایک محفوظ شہر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور ایمرجنسی سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈی جی ڈاکٹر عبد الرحمن نے عزم ظاہر کیا کہ نئے سال میں ریسپانس ٹائم کو مزید بہتر اور عملے کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایمرجنسی سروس اسلام ا باد ڈاکٹر عبد کے مطابق

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق