پنجاب پولیس کی کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، گینگ کا سرغنہ ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
راجن پور: پنجاب پولیس راجن پور نے سال نو میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی اور کئی مقدمات میں مطلوب لونڈ گینگ کا سرغنہ شاہ دین کو ہلاک کردیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ سے لونڈ گینگ کا سرغنہ شاہ دین لونڈ ہلاک ہوگیا۔ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ راجن پور پولیس کی بھاری نفری لونڈ گینگ کے ٹھکانوں میں داخل ہوئی اور اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو زخمی ہوگئے لیکن ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے۔ڈی پی او راجن پور نے بتایا کہ راجن پور پولیس کی جانب سے فرار ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔