پشاور میں زمونگ کور کی یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور  میں زمونگ کور کی یتیم اور بے سہارا بچیوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جہاں وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد پر سہیل آفریدی نے ان بچیوں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کرایا، ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور تفصیلی و خوشگوار  انداز میں ان سے گفتگو کی۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بچیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے.

زمونگ کور میں مقیم یتیم اور بے سہارا بچیوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں یادگار لمحات گزارے اور مدعو کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔بچیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ زمونگ کور کی اصل مالک ہیں اور ہم آپ کے خادم ہیں جب تک آپ تعلیم مکمل کر کے اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو جاتیں. عمران خان کی حکومت آپ کا بھرپور خیال رکھے گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بچیوں کے مسائل اور شکایات براہ راست سننے کے لیے کمپلینٹ سیل قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم