امریکی کارروائی کے بعد وینزویلا میں اقتدار کی تبدیلی، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
وینزویلا کی سپریم کورٹ نے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو ملک کی عبوری صدر نامزد کر دیا ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق ڈیلسی روڈریگز عبوری بنیادوں پر صدر کے تمام اختیارات، فرائض اور ذمہ داریاں انجام دیں گی تاکہ ریاستی معاملات میں تسلسل برقرار رہے اور قومی دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔ عدالت نے واضح کیا کہ مادورو کو تاحال باضابطہ طور پر عہدے سے برطرف نہیں کیا گیا، کیونکہ آئین کے تحت ایسی صورت میں 30 دن کے اندر نئے انتخابات کا انعقاد لازم ہوتا ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے دارالحکومت کراکس میں کارروائی کے دوران صدر نکولس مادورو کو حراست میں لے کر امریکا منتقل کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔