امریکی کارروائی میں گرفتار وینزویلا کے صدر مادورو نیویارک جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو نیویارک میں واقع ایک جیل منتقل کردیا گیا ہے، انہیں گزشتہ دن امریکی اسپیشل فورسز نے ایک کارروائی میں ان کے ملک سے گرفتار کر کے امریکا منتقل کر دیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا اب مؤثر طور پر امریکی کنٹرول میں آ جائے گا۔
امریکی حکومت کا طیارہ رات کے وقت ایک فوجی اڈے پر اترا، جہاں سے مادورو کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیویارک منتقل کیا گیا۔ وہاں ان پر منشیات اسمگلنگ اور اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی جانی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وائٹ ہاؤس کے لیے سنگِ مرمر کی خریداری اور وینزویلا پر حملہ، ٹرمپ کی چھٹی کیسے گزری؟
وائٹ ہاؤس کے مطابق، علی الصبح ہونے والی اس تیز رفتار کارروائی کے دوران امریکی کمانڈوز نے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا، جبکہ اسی دوران کراکس اور اس کے گرد و نواح میں فضائی حملے بھی کیے گئے۔
وائٹ ہاؤس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں ہتھکڑی لگے ہوئے، سینڈل پہنے نکولس مادورو کو نیویارک میں امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں وفاقی اہلکاروں کی نگرانی میں چلتے ہوئے دکھایا گیا۔
ویڈیو میں 63 سالہ صدر کو انگریزی میں ‘گڈ نائٹ، ہیپی نیو ایئر’ کہتے سنا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وینزویلا کے عوام کو آزادی دی، نئی حکومت آنے تک ملک ہم چلائیں گے، معزول صدر پر مقدمہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
اگرچہ اس خطرناک کارروائی کو امریکی حکام ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں، تاہم اس کے بعد کی صورتحال کے بارے میں شدید غیر یقینی پائی جاتی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنی کابینہ کے کچھ افراد کو وینزویلا کے معاملات سنبھالنے کے لیے نامزد کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وینزویلا کے
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔