خیبرپختونخواکےکرک میں 2فریقین کے درمیان تصام،5افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دو فریقین کے تصادم میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد اور ایک مہمان شامل ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہا ہے کہ پولیس کے مطابق دو فریقین کے درمیان دیرینہ تنازع پر اچانک شدید فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد اور ایک پشاور سے آیا مہمان شامل ہے۔جاں بحق افراد کی شناخت سہیل، واحد اللہ، کاشف اور گوہر کے نام سے ہوئی ہے اور ایک شخص جو پشاور سے بطور مہمان آیا تھا شامل ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ صابر آباد میں درج کرلیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :