جعفر آباد: گھر میں ہونے والی ڈکیتی کے 2 ملزمان گرفتار، لوٹا گیا سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
علامتی تصویر۔
نصیرآباد کے قریب جعفر آباد میں ایک ماہ قبل گھر میں ہونے والی ڈکیتی کے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ایس ایس پی جعفر آباد کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا گیا، لوٹے گئے سامان کی مالیت 1 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد تھی۔
ایس ایس پی جعفر آباد کے مطابق ملزمان نے 35 تولے طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے ایک ماہ قبل اہلخانہ کو یرغمال بنا کر سامان لوٹا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔