ضلعی انتظامیہ کے حکمنامے کے مطابق پٹرولیم ایکٹ کے تحت غیر ملکی سامان سمیت ایرانی تیل اسمگلنگ پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر گاڑی اور سامان کو ضبط کر لیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں ضلعی انتظامیہ نے ایرانی پٹرول اور غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق پٹرولیم ایکٹ کے تحت اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی سامان سمیت ایرانی تیل اسمگلنگ پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ اسمگلرز کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر قلات کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسسٹنٹ کمشنر قلات اور اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ ایرانی تیل کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ایرانی تیل فروخت کرنے والے پٹرول پمپس کو سیل کرکے سامان بھی ضبط کرلیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غیر ملکی سامان ایرانی تیل کے خلاف

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج