Jasarat News:
2026-07-24@06:53:28 GMT

ضلع کوہستان لوئر کے مکینوں کا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کوہستان لوئر کے مکینوں نے اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوہستان ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے چیئر مین اور سابق ایم پی اے ملک سر بلند خان، عامر خان، حاجی جہانزیب، اول خان، اختر خان، جمال کوہستانی، عبد الرحمان، فضل خان اور دیگر نے ضلع لوئر کوہستان کے مکینوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرین نے کوہستان کے عوام کے ساتھ ہونے والی مسلسل ناانصافیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے فوری طور پر عوامی مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کوہستان ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان اور سابق ایم پی اے ملک سر بلند خان نے کہا کہ تباہ کن سیلابوں کے بعد دبیر اور رانولیا کا شہر سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ زمینی راستہ نہ ہونے کے بروقت اسپتالوں تک نہیں پہنچ پاتیں اور علاقے کے حالات نہایت سنگین ہو چکے ہیں۔ ملک سر بلند خان نے کہا کہ راستوں کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو پانچ ہزار روپے مالیت کا آٹا لانے کے لیے مزید پانچ ہزار روپے کرایے کی مد میں ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی کی صورت میں مریض اسپتالوں تک نہیں پہنچ پاتے اور کئی بچے، خواتین اور بزرگ سفر کے دوران دریا میں ڈوب کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع لوئر کوہستان کے عوام کے مطالبات فوری طور پر منظور کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا دائرہ پورے ملک تک پھیلا دیا جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم