یوتھ فورم الریاض کا “لفظوں کا جشن خیالوں کا سفر”کےعنوان سے مشاعرہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یوتھ فورم کے زیر اہتمام ” لفظوں کا جشن ، خیالوں کا سفر ” کے عنوان سے مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعراء حضرات سمیت اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشاعرہ کی صدارت صدر مجلس پاکستان رانا عبدالرؤف نے کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض توصیف احمد نے بخوبی سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے چیئرمین سید ثاقب زبیر نے کہا کہ یہ مشاعرہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک اہم موقع ہے کہ وہ اپنے ادبی جذبات کا اظہار کریں یوتھ فورم کا سلوگن تعمیر کرنا ہے نہ کہ تنقید ، معاشرے کی تعمیر میں یوتھ کا اہم کردار ہے نوجوان نسل کی سوچ کو تبدیل کرنا یوتھ فورم کا بنیادی مقصد ہے۔ رانا عبدالروف نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ یوتھ فورم کا یہ مشاعرہ ریاض میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آج بھی علم و ادب اور تہذیب و ثقافت کو فروغ دینے کے باب میں مشاعرے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ فورم کے صدر محمد ابراہیم جٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ عہد میں بھی مشاعرے کے ذریعے معیاری شعری ادب کی تشکیل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے تقریب سے ، انیب ارشد ، کامران اشرف ، مزمل بانڈے ، شجاع الزمان ، سید طیب رضا ، پروفیسر ساجد محمود ، کامران حسانی ، ذواق علی ذکی ، سید وقاص ، عظمت اللہ بھٹہ ، اور دیگر شعراء نے بھی اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی مشاعرے کے اختتام پر یوتھ فورم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ممبران کو شیلڈز اور یادگاری تحائف بھی دیے گئے تقریب کے حاضرین کا کہنا تھا کہ یوتھ فورم کی یہ کاوش ریاض میں ادبی سرگرمیوں کی ترویج میں اہم کردار ادا کرے گی ہم خوبصورت مشاعرہ منعقد کرنے پر یوتھ فورم کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوتھ فورم
پڑھیں:
کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز): پاکستان میں کیوبا کے سفارتخانے نے پاکستان-کیوبا سوشل فورم کے اشتراک سے کیوبا کے تاریخی رہنما اور کمانڈر اِن چیف فیڈل کاسترو روز کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں جمعرات کو ’’فیڈل پور سیمپرے‘‘ (فیڈل ہمیشہ کے لیے) کے عنوان سے فوٹو نمائش اور کتب کی نمائش کا افتتاح کیا۔
اسلام آباد میں کیوبا کے سفارتخانے میں منعقدہ نمائش میں سیاسی رہنماؤں، سفارتی کور کے ارکان، دانشوروں اور کیوبا کے دوستوں نے شرکت کی اور کیوبا کے انقلاب کے تاریخی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں سفارتی کور کے ڈین اور ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیڈل کاسترو کے تاریخی مقام اور ان کی دیرپا میراث کو اجاگر کیا۔
سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیڈل کاسترو کا انسان دوست فلسفہ آج بھی کیوبا کی سفارت کاری اور بین الاقوامی یکجہتی کے جذبے کو تشکیل دے رہا ہے۔
انہوں نے 2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کے لیے کیوبا کی جانب سے طبی دستوں کے ذریعے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو یاد کیا، جبکہ کیوبا کے طبی اداروں میں پاکستانی طلبہ کی تعلیم کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے ان اقدامات کو فیڈل کاسترو کے وژن سے متاثرہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی دیرپا علامتیں قرار دیا۔
کیوبا کے سفیر دامیان کورڈیرو نے کہا کہ فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کیوبا کے قومی یومِ بغاوت کے ساتھ منعقد ہو رہی ہیں، جو 26 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1953 میں فیڈل کاسترو اور نوجوان انقلابیوں کے ایک گروپ کی جانب سے مشرقی کیوبا میں مونکادا اور کارلوس مینوئل ڈی سیسپیدیس بیرکس پر کیے گئے حملوں کی سالگرہ کی یاد دلاتا ہے۔
سفیر کورڈیرو نے کہا کہ ’’فوٹو اور کتب کی یہ نمائش محض تصاویر اور تحریروں کے ذریعے ماضی پر ایک نظر نہیں بلکہ ایک زندہ میراث کا جشن ہے، جس کی بنیاد جرأت، سماجی انصاف اور غیر متزلزل بین الاقوامیت پر ہے۔ یہ وقار، خودمختاری اور یکجہتی کی ایک صدی سے ملاقات کا موقع ہے۔‘‘
پاکستان-کیوبا سوشل فورم کے صدر رمضان مغل، جنہوں نے نمائش کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا، نے کہا کہ یہ تقریب کیوبا اور پاکستان کی مشترکہ تاریخ کو محفوظ رکھنے کے عزم کی تجدید کرتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرچینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر اگلی خبرپاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم