KDLBکے مسائل پر بھوک ہڑتالی کیمپ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے ادارے کے وجود کو ختم کرنے کی حکومتی پالیسی کے خلاف محنت کشوں کی نمائندہ تمام رجسٹرڈ 6 ٹریڈ یونین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ کے دوسرے روز بھی ہزاروں مزدوروں نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے مطالبات کے مکمل طور پر تسلیم کیے جانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہڑتالی کیمپ کے پرجوش کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر ممتاز مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اداروں کو ختم کرنے یا انہیں پرائیوٹائز کرنے کے خلاف ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جدید اصلاحات پر عمل کرکے پروفیشنل انتظامیہ ان اداروں کو فعال اور انتہائی منافع بخش بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ملکیتی اداروں کی نجکاری یا ان کے وجود کو ختم کرکے ہزاروں محنت کش خاندانوں کو نان وشبینہ سے محروم کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سالہا سال سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پنشن کمیوٹیشن فنڈ (حق فنڈ) سے 45فیصد کٹوتی کے بغیر فی الفور ادا کیا جائے ۔
زیر التوا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ فی الفور منظور کیا جائے ۔
جونیئر ورکرز کو معاہدات کے مطابق سینئر کیا جائے۔
تمام طے شدہ معاہدات پر قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
ہڑتالی کیمپ سے کنور ارشد علی خان جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم )، احمد سعید صدر سی بی اے، حسین بادشاہ چیئرمین کے ڈی ایل بی ورکرز یونین، داؤد مہمند جنرل سیکرٹری سی بی اے، عبدالرزاق میمن صدر ڈیموکریٹک ورکرز یونین، افسر خان صدر انصاف لیبر یونین، حسینی پڑیال سی بی اے، میاں رس خان جنرل سیکرٹری، قاری عطاء اللہ سینئر نائب صدر پورٹ قاسم سی بی اے، ارشاد سواتی صدر پیپلز لیبر بیورو کیماڑی، عبدالوحید خان پیپلز لیبر بیورو کراچی کے سیکرٹری اطلاعات نے خطاب کیا اور ڈاک لیبر بورڈ کے محنت کشوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہڑتالی کیمپ سی بی اے
پڑھیں:
نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹویورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔
یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔
کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔
یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔