data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260105-08-20
لاہور ( نمائندہ جسارت) سی ایم انسپکشن ٹیم گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال پہنچ گئی، بدانتظامی پر نئے ایم ایس اور پرنسپل کو فارغ کر دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پرصوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے خصوصی ٹیم گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال روانہ کی، سی ایم انسپکشن ٹیم نے گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کے مختلف شعبوں کااچانک معائنہ کیا، مریضوں اور تیمارداروں سے گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کے امورپر گفتگو کی اور فیڈ بیک لیا، مریضوں اور تیمارداروں نے میڈیسن کی فراہمی میں بدانتظامی کی شکایات کیں جس پر گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کے نئے ایم ایس اور پرنسپل کو ہٹا دیا گیا۔ واضح رہے کہ سروس ڈلیوری میں بہتری اور گڈ گورننس کیلیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم فیلڈ میں متحرک ہو چکی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر انسپکشن ٹیمیں ہیلتھ اورایجوکیشن کے علاوہ دیگر اداروں کی بھی مانیٹرنگ کریں گی-وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیموں اور معاون خصوصی شعیب مرزا کے ہسپتالوں کے اچانک دورے جاری ہیں -عوامی شکایت پر متعدد ایم ایس اور پرنسپل کو تبدیل کر دیا گیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سی ایم انسپکشن ٹیم کی ہدایت پر پرنسپل کو ایم ایس

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق