Jasarat News:
2026-07-24@07:31:55 GMT

پنجاب : 4500 اسپتال نادرا سے منسلک کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260105-08-23
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے صوبے کے 4500 اسپتال نادرا نظام سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 4500 سے زائد سرکاری اسپتالوں اور دیہی صحت مراکز کو نادرا کے جدید نظام سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس مقصد کے تحت نادرا نے اپنے سول رجسٹریشن اینڈ وائٹل اسٹیٹسٹکس (CRVS) سسٹم کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے مختلف ریجنل ہیڈ آفسز کے تحت متعدد اسپتالوں میں جدید آلات اور سہولیات فراہم کر دی ہیں، اس اقدام کے نتیجے میں قصور، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ کے سرکاری اسپتال نادرا کے جدید CRVS سسٹم سے کامیابی کے ساتھ منسلک ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دیگر اضلاع میں بھی مرحلہ وار کام جاری ہے، نئے نظام کے تحت بچوں کی پیدائش اور شہریوں کی وفات کی اطلاع براہِ راست یونین کونسلز اور نادرا کو موصول ہوگی، حکومتی اقدام سے اندراج کا عمل نہ صرف تیز بلکہ شفاف بھی ہو جائے گا، اس منصوبے سے قومی ڈیٹا کی درستگی میں بہتری آئے گی، عوام کو قانونی دستاویزات کے حصول میں سہولت ملے گی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق شہری رجسٹریشن کا نظام مضبوط ہو سکے گا۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق