فیصل آباد (نیٹ نیوز) مشیر وزیراعظم و سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر آج ایک پارٹی سربراہ کوسزا مل رہی ہے تو ڈھنڈورا نہ پٹیں، مکافاتِ عمل ہے۔ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے 30 چک میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آج گیس کی فراہمی کا افتتاح ہوا ہے جنہوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیے وہ بھی درخواست جمع کروائیں۔ اگر کسی نے ووٹ نہیں دیا تو اس کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں ہوگی، اْن کی درخواستوں پر بھی کام ہوگا، ملک کی تعمیر و ترقی وزیراعظم شہبازشریف کا ویژن ہے۔ میرے پورے حلقے میں کوئی آبادی کوئی گاؤں ایسا نہیں ہوگا جہاں سوئی گیس نہ ہو، ضلع میں ہم نے 29 کلو میٹر کی سڑک منظور کروائی ہے جس پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی، ہم سڑک کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ٹھیکیدار سے آپ معیاری کام کروائیں۔ بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کا کنٹریکٹ ہوگیا ہے اگلے 6 ماہ میں سڑکوں کے ساتھ اِن کا بھی افتتاح کریں گے، پورے حلقے میں ایک ہی ہسپتال ہے جس کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں ،سدھار بائی پاس کے قریب دس ایکڑ اراضی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے لیے محکمہ صحت کے نام الاٹ کروا دیا ہے۔ اگر میں قومی اسمبلی میں نہیں پہنچا تو اللہ نے مجھے اس سے بھی بڑی جگہ سینٹ میں پہنچا دیا، شہر والے حلقے سے چھٹی بار ہمیں الیکشن میں فتح ملی ہے، میاں نواز شریف نے سیاست میں خدمت کا رواج ڈالا جو اس سے پہلے نہیں تھا۔ مریم نواز جن منصوبوں پر کام کر رہی ہیں اِس سے امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا

پانچ جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے منگل کی رات مذاکرات ہوئے مگر پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اورحکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔

پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ 

حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو