اسلام آباد+لاہور (خبر نگار خصوصی+نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی آج  98ویں سالگرہ ہے۔ جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر خصوصی تقریبات ہونگی اور کیک کاٹے جائیں گے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے 98 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر ہم ایک ایسے بلند پایہ سیاستدان کو خراجِ عقیدت پیش کر  رہے ہیں جن کی زندگی اور قیادت نے پاکستان کی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کئے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ہماری قومی سیاسی تاریخ میں ایک عہد ساز شخصیت بن کر اُبھرے اور آج بھی ایک دائمی مسحور کن اور متاثر کن شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے محروم طبقات کے حقوق کیلئے جد وجہد کی اور بے آوازوں کو آواز دی۔ انہوں نے زرعی اصلاحات، مزدوروں کے تحفظ اور تعلیم و عوامی خدمات کے فروغ کے ذریعے کسانوں، محنت کشوں، خواتین اور پسماندہ طبقات کیلئے مواقع اور باوقار زندگی کو وسعت دینے کی کوشش کی۔ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے کلیدی معمار بھی تھے، جس نے ہماری خود مختار دفاعی صلاحیت اور دائمی قومی سلامتی کی بنیاد رکھی۔ زرداری نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود استصواب رائے یہ وعدہ تاحال پورا نہیں ہو  سکا۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف بامعنی مذاکرات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ پیغام کے مطابق یوم حق خود ارادیت پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ 5 جنوری کو پاکستان کے عوام، جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مل کر یومِ حقِ خود ارادیت مناتے ہیں۔ یہ دن 1949ء میں اقوام متحدہ کی اس قرارداد کی منظوری کی یاد دلاتا ہے جس میں جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کی توثیق کی گئی اور جموں و کشمیرکے عوام کو آزاد اور غیر جانبدار استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق تسلیم کیا گیا۔ پاکستان بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی مسلسل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کو انکے یومِ پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو شہید پاکستان کے محروم، مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی لازوال آواز ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد بھی شہید بھٹو نے ایٹمی پروگرام کا آغاز کر کے رکھی۔ پیپلز پارٹی قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق ایک جمہوری، منصفانہ اور عوام دوست پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی جد وجہد جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے کے عوام

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو