data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں اڈیرو لال ویلفیئر کے زیرِ اہتمام 250 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں، جہیز اور کھانے کا بھی انتظام ہزاروں افراد کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم میں سماجی تنظیم اڈیرو لال ویلفیئر کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی 13 ویں اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس کے دوران 250 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئیں۔ تقریب میں 100 مسلمان، 100 ہندو اور 50 عیسائی جوڑوں کو ان کے مذہبی طریقوں کیمطابق رشتہ ازدواج میں منسلک کیا گیا ٹنڈو آدم، شہدادپور، جھول، سنجورو، سانگھڑ، مٹیاری، ہالا، ٹنڈوالہیار، شہید بینظیر آباد، مورو، سکرنڈ، میرپورخاص ، کھپرو اور عمرکوٹ سمیت مختلف علاقوں سے دلہے اور دلہنیں باراتوں کے ہمراہ تقریب میں پہنچیں، جہاں ڈھول اور شہنائیوں کی دھنوں پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔مسلمان جوڑوں کے نکاح اسلامی طریقے سے پڑھائے گئے، جبکہ ہندو اور عیسائی جوڑوں کی شادیاں ان کے مذہبی رسومات اور روایات کے مطابق انجام دی گئیں۔ تقریب کے دوران دلہا اور دلہنوں کو کپڑے، سونے کا زیور، نقد رقم، بستر، کمبل اور گھریلو استعمال کی اشیاء فراہم کی گئیں، فی جوڑے کو دیئے گئے سامان کی مجموعی مالیت ایک لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی۔ اس کے علاوہ باراتیوں اور مہمانوں کے لیے کھانے کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون برائے اقلیتی امور شام سندر آڈوانی، وفاقی وزارت برائے مذہبی ہم آہنگی کے رکن راجیش کمار ہرداسانی، تعلقہ ناظم غلام مرتضیٰ جونیجو، آل پاکستان غوری اتحاد سندھ کے صدر عمران عزیز غوری ، تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ کے صدر پروفیسر احمد بلال غوری ، جنرل سیکریٹری مظفر علی بہلم ، عاشق حسین ساند ، جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد عادل ، ڈاکٹر قنبر مری، احسن حبیب غوری ، مولانا عبدالخالق انصاری ، ملک احسان غوری ، مطلوب علی خان ، بشارت علی ، عبداللہ بیھن ، سمیت سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خصوصی معاون شام سندر آڈوانی نے کہا کہ ٹنڈو آدم کی دھرتی ہمیشہ سے امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی علامت رہی ہیجہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد آج بھی مل کر خوشیاں منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی اسٹیج پر مسلمان، ہندو اور عیسائی جوڑوں کی شادیاں سندھ کی صوفی روایت، برداشت اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال ہیں۔ شام سندر آڈوانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت غریب، مستحق اور لاچار افراد کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اجتماعی شادیوں کے لیے ہر جوڑے کو 10،10 ہزار روپے نقد امداد فراہم کی گئی ہے تاکہ نئے شادی شدہ جوڑوں کو زندگی کے آغاز میں سہارا مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو برابر حقوق دینے اور انہیں معاشی و سماجی طور پر مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور آئندہ بھی ایسے فلاحی کاموں کی بھرپور سرپرستی جاری رکھی جائے گی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹنڈو ا دم جوڑوں کی کہا کہ

پڑھیں:

بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟

امریکہ کی ریاست ایڈاہو کے ایک خاموش اور خوبصورت پہاڑی علاقے سن ویلی(Sun Valley) میں ہر سال جولائی کے مہینے میں ایک ایسی تقریب ہوتی ہے جہاں دنیا کے امیر ترین اور بااثر افراد اکٹھے ہوتے ہیں۔

اس خاص اور خفیہ محفل کو غیر رسمی طور پر ”ارب پتیوں کا سمر کیمپ“ کہا جاتا ہے۔ یہاں دنیا کے نامور اور طاقتور لوگ جیسے جیف بیزوس، مارک زکربرگ، بل گیٹس اور ایلن مسک بغیر کسی دکھاوے کے ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

یہ سلسلہ 1983 سے چلا آ رہا ہے جسے ایلن اینڈ کمپنی نامی ایک معاشی ادارہ منعقد کرواتا ہے۔ اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں خریدی جا سکتی اور نہ ہی انٹرنیٹ پر کوئی رجسٹریشن ہوتی ہے۔ یہاں صرف وہی لوگ آ سکتے ہیں جنہیں ذاتی طور پر دعوت نامہ بھیجا جاتا ہے۔ منتظمین کی طرف سے اس تقریب کی کوئی باقاعدہ مہمانوں کی فہرست یا شیڈول جاری نہیں کیا جاتا۔ اس سال یہ تقریب 7جولائی سے 11 جولائی 2026 تک منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ روایتی دفتری میٹنگز کی طرح نہیں ہوتی۔ یہاں نہ طویل اجلاس ہوتے ہیں اور نہ ہی بڑی بڑی پریزنٹیشنز۔

امیر ترین شخصیات سوٹ بوٹ پہننے کے بجائے عام جوتوں اور آرام دہ کپڑوں میں نظر آتی ہیں۔ لوگ دن کے وقت پہاڑوں پر سیر کرتے ہیں، گولف کھیلتے ہیں، سائیکل چلاتے ہیں، مچھلی پکڑتے ہیں اور شام کو مل کر کھانا کھاتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی

اس سال کی ملاقات میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی اے آئی کا موضوع سب سے زیادہ چھایا رہا۔ اس تقریب میں ٹیکنالوجی اور کاروبار کی دنیا کے کئی بڑے نام شامل ہوئے۔

اگرچہ اس کیمپ میں میڈیا اور کیمروں کی اجازت نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی بڑا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی بڑے کاروباری معاہدوں کی بنیاد اسی خاموش جگہ پر رکھی جاتی ہے جو بعد میں دنیا کے سامنے آتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت سے شرکا اپنے اہلِ خانہ کو بھی ساتھ لاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ تقریب ایک کاروباری اجلاس سے زیادہ ایک پُرتعیش خاندانی تعطیلات کا منظر پیش کرتی ہے۔ تاہم، اس کے باوجود دنیا بھر کی نظریں ہر سال اس خفیہ سمر کیمپ پر لگی رہتی ہیں، کیونکہ یہاں ہونے والی ملاقاتیں مستقبل کی عالمی معیشت اور ٹیکنالوجی کی سمت کا تعین بھی کر سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار نے مشترکہ مصوری کی تقریب میں شرکت کی
  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا