data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی تا کراچی ریلوے سرپرائز چیکنگ، 3 لاکھ 24 ہزار روپے کی وصولی ریلوے حکام کی جانب سے روہڑی تا کراچی مختلف ٹرینوں اور اسٹیشنز پر اچانک (سرپرائز) چیکنگ کا عمل انجام دیا گیا۔ سرپرائز چیکنگ ٹیم ممبران میں گرروپ انسپکٹر کے ہمراہ جمشید ،افتخار، نظام الدین اور استخار شامل تھے۔ٹیم انچارج نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سرپرائز چیکنگ سی او عامر بلوچ، سی سی ایم طارق سیپرا اور ڈپٹی سی سی ایم پیسنجر ناصر نظیر کی ہدایت پر کی گئی، جس کے تحت کراچی سے روہڑی تک مختلف ٹرینوں اور اسٹیشنز کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔چیکنگ کے دوران کے۔ہار۔کے سیکشن میں آنے اور جانے والی متعدد ٹرینوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں 11 اپ، 13 اپ اور 47 اپ جبکہ 10 ڈاؤن، 42 ڈاؤن اور 16 ڈاؤن ٹرینیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ کے اسٹیشن پر بھی علیحدہ طور پر سرپرائز چیکنگ کی گئی، جہاں 13 اپ، 5 اپ اور 1 اپ ٹرین کا معائنہ کیا گیا۔سرپرائز چیکنگ کے دوران مسافروں کے ٹکٹوں، ٹریفک ریکارڈ اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔دورانِ چیکنگ جی ٹریفک کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے مطابق 192 کے حساب سے 2 لاکھ 84 ہزار 690 روپے اور 39 ہزار 950 روپے وصول کیے گئے، یوں مجموعی طور پر 3 لاکھ 24 ہزار 640 روپے کی وصولی ظاہر کی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق اس سرپرائز چیکنگ کا بنیادی مقصد ریلوے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا، مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ حکام نے چیکنگ کے نتائج کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے اچانک معائنے جاری رکھے جائیں گے تاکہ ریلوے نظام میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرپرائز چیکنگ کی گئی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی