Jasarat News:
2026-06-02@23:45:56 GMT

علمائے پاکستان سے سوال

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

(4)
’’اسلامی دستور‘‘ رکھنے والی ’’اسلامی ریاست‘‘ میں آبادی گھٹانے اور پیدائش سے پہلے بچوں کے قتل ِ عام کا پروگرام وفاقی اور صوبائی سطح پر سرکاری محکموں میں جاری ہے۔ حکومت اب ایک بل لانے والی ہے تاکہ اسے قانونی طور پر نافذ کیا جائے۔ دہائیوں سے آبادی کم کرنے، بلکہ ختم کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی ادارے کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ کالم میں ہم نے وفاقی اداروں کا ذکر کیا تھا۔ اس کالم میں صوبائی اداروں کی بات کرتے ہیں۔

ہر صوبے کا اپنا محکمہ بہبود آبادی ہے، جو وزارتِ قومی صحت امور، ضابطہ کاری اور رابطہ کاری کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ یہ دیہی اور شہری علاقوں میں خاندانی بہبود مراکز، تولیدی صحت خدمات اور شعور بیداری کے پروگرام چلاتے ہیں۔ صوبوں میں کارکردگی مختلف ہے: پنجاب سب سے زیادہ فعال ہے، جبکہ بلوچستان میں کمزور۔

پنجاب محکمہ بہبود آبادی میں خاندانی بہبود مراکز کے نام سے دو ہزار سے زیادہ مراکز قائم ہیں، جہاں مانع ِ حمل ادویات کی دستیابی، ’’شعور‘‘ بیداری سیمینارز اور محکمہ ٔ صحت و آبادی کا انضمام ہوتا ہے۔ اسلام آباد کے اجلاس میں اعلان ہوا کہ دو ہزار سے زیادہ بنیادی صحت یونٹس قائم کیے گئے؛ پنجاب سب سے مؤثر صوبہ ہے، لیکن دیہی علاقوں میں چیلنجز موجود ہیں۔

آپ کو یاد ہوگا کہ تحریک ِ انصاف کی حکومت میں بھی آبادی کنٹرول سیمینار ہوا تھا۔ اس میں مولانا طارق جمیل نے پنجاب کی دیہی عورتوں کا مذاق اُڑایا تھا کہ انہیں بچے پیدا کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔ یہ ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی۔ اس سے ہمارے علماء کی علمی اور ذہنی سطح کا اندازہ ہوتا ہے۔ پنجابی دیہی عورت کی بات ہوئی ہے تو ایک واقعہ کا ذکر کرتا ہوں۔ چند سال پہلے عمرہ کے سفر میں پنجاب کی ایک دیہی عورت کو دیکھا جو حرم کے قریب ایک ایمرجنسی اسپتال کی طویل انتظار گاہ میں کھڑی تھی۔ وہ کھڑی نہیں ہو پا رہی تھی، نہ بیٹھ پا رہی تھی، اس کے پاؤں میں ورم تھا اور سوج کر موٹے ہو چکے تھے۔ معلوم ہوا کہ وہ خانہ کعبہ کے گرد مسلسل طواف کر رہی تھی۔ جب پاؤں جواب دے گئے اور تھک کر گر گئی تو کسی طرح گھسٹ کر یہاں تک پہنچی۔ ڈاکٹروں نے اسے ایمرجنسی کیس ماننے سے انکار کر دیا کیونکہ صرف کھانسنے اور سانس کی تکلیف والے مریضوں کو ہی لیا جا رہا تھا۔ عورت سے بات کی تو پتا چلا کہ وہ محنت مزدوری کرکے پیسے جمع کرتی ہے اور ہر سال عمرہ کے لیے آتی ہے۔ عمرہ اور سیکڑوں طواف سے اس نے اپنی یہ حالت بنا لی۔ اس وقت بھی اس کا دل حرم میں لگا ہوا تھا کہ کیسے ٹھیک ہو کر جلدی وہاں پہنچے۔ اس دیہی عورت کے مقام و مرتبے کو یہ علماء جان ہی نہیں سکتے۔

محکمہ آبادی بہبود سندھ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بحالی، خاندانی منصوبہ بندی مہمات اور دیہی صحت خدمات؛ سندھ میں دو سو ساٹھ سے زیادہ بہبود مراکز ہیں۔ 2023-24 کی رپورٹ کے مطابق کارکردگی بہتر ہو رہی ہے، لیکن سیلابوں اور غربت کی وجہ سے تاخیر ہوتی ہے۔

خیبر پختون خوا محکمہ بہبود آبادی میں خاندانی منصوبہ بندی کو بنیادی صحت میں ضم کرنا، شعور بیداری مہمات اور نوجوانوں پر توجہ؛ دو سو ساٹھ سے زیادہ بہبود مراکز۔ محکموں کا انضمام مؤثر ہے؛ 2025 میں اضافہ ہوا، لیکن قبائلی علاقوں میں رسائی کم ہے۔ شاید اسی لیے وہاں ’’دہشت گردی‘‘ کے نام پر فوجی آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ کیا یہ بھی آبادی گھٹانے کی مہم ہے؟

بلوچستان محکمہ بہبود آبادی میں دیہی علاقوں کے لیے موبائل یونٹس، مانع ِ حمل ادویات کی فراہمی اور صحت کی تعلیم؛ محدود مراکز، سو سے زیادہ۔ یہاں کارکردگی کمزور ہے کیونکہ جغرافیائی چیلنجز اور فنڈز کی کمی ہے؛ تاہم بہتری کی کوششیں جاری ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے بہبود آبادی کے محکمے علاقائی سطح پر خاندانی منصوبہ بندی خدمات، شعور بیداری اور وفاقی پروگراموں کی عملداری کرتے ہیں۔ کارکردگی وفاقی امداد پر منحصر ہے؛ آزاد جموں و کشمیر میں بہتر اور گلگت بلتستان میں کم ہے۔ آبادی کم کرنے کے ان طریقوں کے علاوہ ’’عورتوں کی ترقی‘‘، عورتوں کو طاقت ور بنانا (Women Empowerment)، عورتوں کی ہر تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم میں (جہاں مرد زیادہ ہوتے ہیں) زیادہ سے زیادہ شرکت، فیمینزم (Feminism) کا فروغ، ہم جنس پرستی کی زندگی کا طرز اور ٹرانس جینڈر قوانین کے ذریعے اس کا پرچار، یہ سب شامل ہے۔

ہزاروں بیرونی فنڈز والی غیر سرکاری تنظیمیں اس کے لیے کام کر رہی ہیں۔ عورتیں اعلیٰ تعلیم، تکنیکی تعلیم اور ملازمتوں کے بازار میں آئیں گی تو قدرتی طور پر شادی میں تاخیر ہوگی یا شادی کا امکان ختم ہو جائے گا اور وہ بچے پیدا کرنے کے قابل نہ رہیں گی۔ فیمینزم کے نتیجے میں عورتوں کی گود بچوں سے محروم ہو گئی، اس کا خمیازہ مغرب نے بھگت لیا اور اب وہاں اس کے خلاف ردِعمل شروع ہو چکا ہے۔ جرمنی کی ایک مشہور فیمینسٹ رہنما نے جرمن زبان میں کتاب لکھی جس میں بتایا کہ فیمینزم کی تحریک نے ان کی نازک صنف کو برباد کر دیا اور ان کی گود کو بے اولاد رکھا۔ کتاب کا نام “Das Eva-Prinzip.

Für eine neue Weiblichkeit” ہے، جو 2006 میں شائع ہوئی۔ مصنفہ ایوا ہرمن (Eva Herman) ہیں، جو جرمنی کی مشہور ٹی وی پیش کار اور لکھاری ہیں۔ اس کتاب میں وہ فیمینزم پر سخت تنقید کرتی ہیں کہ اس نے خواتین کو روایتی خاندانی کرداروں سے دور کر کے خوشی سے محروم کر دیا، جس سے پیدائش کی شرح کم ہوئی اور بچوں سے محرومی جیسی تباہی آئی۔ اس کے علاوہ ان کی ایک اور کتاب “Das Prinzip Arche Noah. Warum wir die Familie retten müssen” (2007) بھی اسی موضوع پر ہے، جو خاندان کو بچانے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ یہ کتابیں جرمنی میں فیمینزم کے خلاف دھماکا خیز مواد سے بھری ہیں۔ انہوں نے فیمینزم کی تباہ کاریوں پر زوردار بحث چھیڑی ہے۔

افغانستان میں کام کرنے والے ایک امریکی ایجنٹ کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کو افغانستان، پاکستان اور دنیا بھر کی مسلم لڑکیوں کے لیے رول ماڈل کے طور پر امریکا اور مغربی ممالک نے بہت مضبوطی سے پیش کیا ہے۔ اسے آکسفورڈ میں پڑھایا گیا، اس کے نام سے کتاب لکھوائی گئی اور سب سے کم عمر میں نوبل انعام دلوایا گیا۔ ملالہ کا رول ماڈل یہ ہے کہ لڑکی ہر طرح سے آزاد ہے، اس کا جسم اس کی مرضی ہے، نکاح کی کوئی ضرورت نہیں اور بچے کی پیدائش تو دنیا پر بوجھ ہے ہی۔ افغانستان میں امریکی کٹھ پتلی حکومتوں (کرزئی اور غنی کے دور میں) لڑکیوں کے اسکولوں کا جال بچھایا گیا۔ اس کے لیے نصاب اور کتابیں امریکا میں تیار ہوتی تھیں، جو افغانی مغربی ماہرین بناتے تھے۔ یہ کتابیں اسی جہاز میں آتی تھیں جس میں پاکستان اور افغانستان کے حکمرانوں، فوجیوں اور جنگجو سرداروں کو تقسیم کرنے کے لیے ہر ماہ امریکی ڈالرز جاتے تھے۔ ان باتوں کا اچھی طرح علم کینیڈین صحافی ایرک مارگولس کو بھی ہے۔

افغانستان میں لڑکیوں کے لیے یہ تعلیمی نظام اور اسکولوں کا جال ایک ہی مقصد رکھتا تھا کہ مستقبل کی افغان عورتیں مجاہدین پیدا کرنے کے لائق نہ رہیں۔ وہ مغرب کے رنگ میں ڈوب جائیں جہاں خاندانی نظام بہت پہلے ٹوٹ چکا ہے۔ اگر غور کریں تو لڑکیوں کا یہ تعلیمی نظام ایک ٹائم بم تھا جو افغان نسلوں کو مٹانے

کے لیے لگایا گیا۔ وہ ان بموں سے کہیں زیادہ خطرناک تھا جو امریکا اور اس کے اتحادیوں نے بیس سال تک افغانوں پر برسائے اور جس کے لیے پاکستان نے اپنی تمام زمینی، بحری اور ہوائی سہولتیں مہیا کی تھیں۔ شکر ہے کہ افغان حکومت (امارت اسلامی افغانستان) نے اسے بروقت سمجھ لیا اور ان اسکولوں کو بند کر دیا۔ اسی پر امریکا، مغربی ممالک اور ان سے متاثر پوری دنیا، حتیٰ کہ ’’اسلامی‘‘ کہلانے والے حلقے بھی طالبان کے مخالف ہو گئے کہ وہ طالبان کو لڑکیوں کی تعلیم کا دشمن کہنے لگے۔ حالانکہ طالبان اس شریعت پر پوری طرح کاربند ہیں جو علم ِ وحی کے ماخذ قرآن و سنت سے ہم تک پہنچی ہے۔ اسلامی شریعت نے مرد اور عورت کے کردار الگ رکھے ہیں، کہیں مرد کا مرتبہ زیادہ اور کہیں عورت کا۔ مرد کو معاشی ذمے داریاں اور عورت کو بچوں کی پیدائش، تعلیم تربیت اور نگہداشت کے لیے بنایا گیا ہے۔ اللہ نے اپنے بندوں کی تخلیق میں عورت کو شامل کیا جو کسی مخلوق کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔ اسی لیے ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔

طالبان یہی کہہ رہے ہیں کہ ہم پہلے لڑکوں اور لڑکیوں کا الگ تعلیمی نظام بنائیں گے۔ جب بنا لیں گے تو ان اسکولوں میں شریعت کے مطابق تعلیم دی جائے گی۔ دونوں کی تعلیم الگ ہوگی اور مضامین بھی الگ، لیکن امریکا اور اس کے پاکستانی کٹھ پتلیوں کو اس سے شدید تکلیف ہے۔ اگر افغان حکومت مغرب، پاکستان یا بھارت کے دباؤ میں آ کر وہی تعلیمی نظام چلانے لگے تو یہ ان کے لیے تباہ کن ہوگا۔ اسلام آباد کے ’’آبادی مٹاؤ اجلاس‘‘ میں مرکزی جمعیت علمائے اسلام اور اسلامی نظریاتی کونسل کی قرارداد میں خاندانی نظام، ماں اور بچے کی صحت کی حفاظت اور خاندانی منصوبہ بندی کو ’’اسلامی ذمے داری‘‘ قرار دیا گیا۔ بچوں کی صحت کے لیے پیدائشی فاصلہ رکھنا والدین کی ذمے داری کہا گیا؛ ان علماء نے پیدائش کنٹرول کی شعور بیداری، سیشن اور مہمات کا اعلان کیا۔

جاوید انور سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تعلیمی نظام بہبود مراکز دیہی عورت کی تعلیم سے زیادہ کرنے کے اور اس کر دیا کام کر

پڑھیں:

جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم

سٹی 42: علیمہ خانم  نے  فیکٹری ناکہ پر میڈیا ٹاک  کرتے ہوئے کہا آج بھی بانی سے ملاقات کے لئے آئے ہیں یہ ہمارا آئینی قانونی حق ہے

علیمہ خانم نے کہااگر آج ملاقات نہ ہوئی تو دیکھیں گے ،اگر بانی کے لئے کھڑے نہ ہوں تو کیا کریں آپکا خیال ہے یہاں کچھ قانون کی مطابق چل رہا ہے،کونسا قانون ہے۔ہم عدلیہ اور آزاد میڈیا کے لئے کھڑے ہیں۔ہم اپنے دفاع میں آپ لوگوں(میڈیا)کو پیش کریں گے۔انکو تو جیل میں ڈالنے کا بہانہ چاہیئے،کس کس کو ڈالیں گے جیل میں۔بانی کہہ چکے کہ پاکستان اسی طرف جا رہا ہے جس طرف نیپال،بنگلہ دیش اور سری لنکا گئے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

بانی سے سابق آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں بیرسٹر گوہر سے پوچھا تھا ۔بانی سے ملنے کوئی نہیں گیا،یہ فیک ہے،جان بوجھ کر دیا انفارمیشن پھیلا رہے ہیں ۔

جب انکو لگتا ہے ٹمپریچر اوپر جا رہا ہے،اسکو ٹھنڈا کرنے کے لئے یہ باتیں شروع ہو جاتی ہیں ڈیل کی ۔میں نے بیرسٹر گوہر سے محسن نقوی کی ملاقات کا پوچھا تھا تو انھوں نے کہا تھا کہ ملے ہیں ۔

بیرسٹر گوہر ن نے کہا محسن نقوی کہتے ہیں کہ کل آپ کی ملاقات کروا دیتے ہیں ۔میں نے کہا وہ جھوٹ بولتے ہیں آپ ان کو کہیں کہ وہ بانی کو اسپتال میں علاج کروائیں۔بیرسٹر گوہر کو کہا تھا کہ آپ نے ملاقات کرنی ہوتو ہم سب کو بتا دو،اسی طرح ہونا چاہیئے ۔کچھ نہیں ہو رہا،اپکو نظر آرہا ہے کہ کچھ ہو رہا ہے ۔یہ خوف سے بھرے ہوئے ہیں،یہ خوف نظر نہیں آرہا،اج سڑک پر کرفیو لگا دیا ہے ۔وہ کہتے ہیں بشری بی بی کی بیٹی سے ملاقات کے بعد سوال میں پوچھنا ۔انکا مطلب یہ ہے کہ بانی کی صحت کے بارے میں نہیں پوچھنا ۔مجھے نہیں پتہ یہ ملاقاتیں کس مقصد کے لئے ہوتی ہیں۔ہمیں یہ پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں،حکومت یہ چیزیں کرکے اپنا خوف دکھا رہی ہے ۔نئی سیاست بانی کو رہا کروانا ہے،جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا 

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

جب آپ ووٹ چوری کرو گے تو اسکے نتائج کیا ہوں گے؟جب وہ بے بسی محسوس کریں گے آپ جان جان کے جھوٹے الیکشن کروا گے،لاٹھی چارج کرو،یہ ڈرامہ کر رہے ہو،ظلم کر رہے ہیں۔آپ انکے امیدواروں کو مار رہے ہو یہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں ۔یہ پی ٹی آئی کا نہیں لوگوں کا حق ہے،آپ نے کسی کو گرفتار کرلیا،کسی کو جہاز نہیں چڑھنے دیا کیا فرق پڑا ۔ان کے پیچھے عوام نہ کھڑی ہو وہ یہی کرتے ہیں ۔ظلم وہ کرتا ہے جسکے ساتھ عوام نہیں ہوتی ۔وہ بانی کو کہہ رہے ہیں منہ بند رکھو،

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

ایران کو دیکھ لیں لیڈر قربانیاں دے رہے یہ انکے لئے نارمل چیز ہے ۔بانی اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہے،وہ ان لوگوں کے ساتھ کیا ڈیل کرکے نکلے گا ۔ڈیل ایک ہی ہے آزاد عدلیہ،ازاد اور منصفانہ انتخابات  ۔آپ عدلیہ ازاد کریں،ازاد منصوبہ انتخابات کون یقینی بناتا ہے آزاد عدلیہ۔

افغانستان اور پاکستان کے دونوں اطراف رشتے دار ہیں ،بانی کہتے ہیں یہ حکومت انکے فیور میں ہے،یہ جان جان کر اس حکومت سے چھیڑا چھاڑی کررہے ہیں ۔اپنے ہمسائے کے ساتھ بہت اچھا بنا کر رکھنی چاہیئے۔

 آزاد کشمیر:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

افغانستان اپنی زاد خارجہ پالیسی کے تحت روس،چین کے ساتھ معاہدے کرکے ملک کر ترقی کی جانب لیکر جا رہے ہیں ۔آپ نے بارڈر اور ایکسپورٹ بند کرکے ملک بلین ڈالرز کا نقصان کردیا۔ ہم انکے ساتھ ایکسپورٹ بند کریں گے وہ ایران سے لے لیں گے،ایران کی ایکسپورٹ بڑھ جائے گی ۔وہ پارٹیاں نہیں لوٹ مار کی کمپنیاں ہیں،

ہم بھائی کے لئے کھڑے ہیں ہر چیز کریں گے ۔اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو بانی سے سلیکٹ کیا،کہ وہ میچور سیاستدان ہیں ۔سیدھی سے بات ہے جو انکا قانونی حق ہے وہ دے دیں ۔ بانی کو بھی پتہ ہے ان پر پریشر ڈالیں گے تو میز پر بیٹھیں گے

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم