اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
خرگوش کی مختلف اقسام دنیا بھر میں دستیاب ہیں، جن میں سے کچھ اپنی خصوصیات اور نسل کے لحاظ سے خاصی مہنگے ہوتے ہیں۔ ان خرگوشوں کی قیمتیں ان کی نسل، سائز، رنگ اور صحت کی حالت کے مطابق مختلف ہوتی ہیں۔
لاہور میں ایک ایسی مارکیٹ موجود ہے جہاں خرگوش اور بلیوں کی کئی اقسام دستیاب ہیں، یہاں خرگوش مختلف قیمتوں پر فروخت کیے جاتے ہیں۔ ان خرگوشوں کا استعمال مختلف مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے، جیسے پالتو جانور کے طور پر، شو اور نمائش، یا گوشت کے لیے۔
اگر بلیوں کی بات کی جائے، تو ان کی بھی مختلف اقسام مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
خرگوش کی کون سے قسم سب سے مہنگی ہے، اور کتنی اقسام کے خرگوش اور بلیاں اس وقت مارکیٹ میں فروخت کیے جارہے ہیں، تفصیلات جانیے عارف ملک کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلیٰ نسل خرگوش خصوصیات لاہور مارکیٹ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلی نسل خرگوش خصوصیات لاہور مارکیٹ وی نیوز
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔