قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں گھسنے والا نوجوان پکڑا گیا، طالبات کا تحقیقات کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے گرلز ہاسٹل میں سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں گزشتہ رات تقریباً 2 بجے ایک نامعلوم شخص ہاسٹل میں داخل ہوگیا جسے بعد ازاں ہاسٹل کے واش روم میں دیکھا گیا۔
ہاسٹل میں داخل ہونے والے نامعلوم شخص کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ خود کو راول ڈیم کا رہائشی قرار دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ہاسٹل آیا ہے۔
زیر نظر وڈیو گزشتہ رات تقریباً 2 بجے کی ہے۔ ایک نامعلوم شخص قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں داخل ہو گیا۔ یہ شخص گرلز ہاسٹل کے واش روم میں پایا گیا، طالبات انتظامیہ سے اس واقعے کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ اب سنا ہے فی میل پولیس… pic.
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) January 4, 2026
واقعے کے بعد ہاسٹل میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بروقت اور مؤثر کارروائی نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ طالبات کے مطابق مذکورہ شخص رات 2:40 منٹ پر ہاسٹل میں دیکھا گیا جبکہ اسے3:40 منٹ پر قابو میں کیا گیا، جو سیکیورٹی کی سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔
طالبات نے سوال اٹھایا ہے کہ ایک گھنٹے کے دوران مذکورہ شخص ہاسٹل میں کیا سرگرمیاں انجام دیتا رہا اس کا بھی جواب دیا جائے۔ طالبات کے مطابق وہ واش روم میں گانے گاتا بھی پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسر کا قابلِ تقلید اقدام: مستحق طلبا کے لیے ‘مفت کھانے’ کی سہولت کا آغاز
ذرائع کے مطابق بعد ازاں فی میل پولیس کو طلب کیا گیا تاہم طالبات کی جانب سے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بدستور جاری ہے۔ طالبات نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ گرلز ہاسٹل جیسی حساس جگہ پر سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیوں موجود نہیں تھے۔
متاثرہ طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں سیکیورٹی نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
قائد اعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نامعلوم شخص گرفتار
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: قائد اعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نامعلوم شخص گرفتار نامعلوم شخص گرلز ہاسٹل طالبات نے ہاسٹل میں
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔