data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:  ڈیجیٹل اصلاحاتی فریم ورک کے تحت سال 2026 کے آغاز پر پاکستان کے مالیاتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا ایک خوش آئند اور حوصلہ افزا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کے ڈیجیٹل بینکاری نظام پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جسے معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی دوراندیش معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی جانب مبذول ہوئی ہے۔

سال کے آغاز پر عالمی ڈیجیٹل آپریٹر وی اون گروپ کی جانب سے موبی لنک بینک میں 20 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا، جو پاکستان میں ڈیجیٹل اور اسلامی بینکاری کے فروغ کی ایک واضح مثال ہے۔ یہ سرمایہ کاری جنوری 2025 میں کی گئی 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا تسلسل ہے، جو موبی لنک بینک کی مسلسل ترقی اور ڈیجیٹل مالیاتی ایکو سسٹم پر عالمی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان میں فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکاری اور مالی شمولیت کے اہداف کو نئی رفتار دے سکتی ہے۔

وی اون گروپ کا کہنا ہے کہ یہ سرمایہ کاری اعلیٰ اثر رکھنے والے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ موبی لنک بینک اور جازکیش پر مشتمل مربوط ڈیجیٹل نظام پاکستان میں جدید مالی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو بینکاری نظام سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں پاکستان 2026 میں سرمایہ کاری، عالمی اعتماد اور پائیدار ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ڈیجیٹل اصلاحات اور بینکاری نظام میں جدت کے ذریعے پاکستان نہ صرف مقامی معیشت کو مضبوط بنا سکتا ہے بلکہ عالمی مالیاتی نظام میں بھی اپنا مؤثر مقام بنا سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کا پاکستان میں

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی