data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی میں آئی ایل ٹی20 کے فائنل میں ڈیزرٹ وائپرز کی تاریخی فتح، نسیم شاہ اور پولارڈ کے درمیان لفظی تلخ جھڑپ بھی منظرعام پر آئی

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی20 کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میچ نے شائقین کرکٹ کو ایک یادگار مقابلہ فراہم کیا، جس میں ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 46 رنز سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے دوران نہ صرف کھیل کا اعلی معیار دیکھنے کو ملا بلکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور ایم آئی ایمریٹس کے کپتان کیرون پولارڈ کے درمیان ایک دلچسپ لفظی جھڑپ نے بھی اس مقابلے کو خبروں کی زینت بنایا۔

واقعہ اننگز کے 11ویں اوور میں پیش آیا، جب پولارڈ کی گیند ڈیفنس کے دوران سیدھی نسیم شاہ کی جانب گئی۔ نسیم نے گیند اٹھاتے ہوئے مسکراہٹ کے ساتھ پولارڈ کی طرف دیکھا، جس پر پولارڈ نے جارحانہ انداز اختیار کیا۔ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آئے اور لفظی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم وقت پر امپائرز اور ڈیزرٹ وائپرز کے بیٹر جیسن رائے کی مداخلت سے معاملہ رفع دفع کر دیا گیا۔

نسیم شاہ نے اس لفظی جھڑپ کا بہترین جواب اپنی بولنگ کے ذریعے دیا۔ 16ویں اوور کی پہلی گیند پر انہوں نے پولارڈ کو آؤٹ کر کے 28 رنز تک محدود کر دیا، جو ایم آئی ایمریٹس کے لیے میچ میں بڑا دھچکا ثابت ہوا۔ نسیم کی شاندار بولنگ نے وائپرز کی فتح کی بنیاد رکھی اور ٹیم کو حتمی جیت تک پہنچایا۔

ڈیزرٹ وائپرز کی فتح میں کپتان سیم کرن کی ناقابلِ شکست نصف سنچری بھی کلیدی کردار ادا کرتی رہی۔ سیم کرن کی قیادت میں ٹیم نے چار سیزنز میں تیسری بار فائنل میں پہنچ کر بالآخر ٹرافی اپنے نام کی، جس نے ٹیم کی مستقل مزاجی اور عزم کو اجاگر کیا۔

میچ کے بعد نسیم شاہ نے کہا کہ فائنل کا دباؤ کسی بھی اور میچ سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ یہ فتح پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ بیٹنگ ہو یا بولنگ، ہر کھلاڑی نے اپنی بھرپور کوشش کی۔ ٹیم ورک اور مینجمنٹ نے بہترین انتخاب کیے اور یہ کامیابی ان سب کی محنت کا ثبوت ہے۔

اس تاریخی جیت کے ساتھ ڈیزرٹ وائپرز نے نہ صرف آئی ایل ٹی20 کی ٹرافی اپنے نام کی بلکہ اپنے کھیل، جوش اور ٹیم ورک کی وجہ سے کرکٹ کے شائقین کے دلوں میں بھی جگہ بنائی۔ نسیم شاہ کی بولنگ، سیم کرن کی قیادت اور ٹیم کے ہم آہنگ کھیل نے اس فائنل کو یادگار اور شائقین کے لیے ایک دلچسپ لمحے سے بھرپور بنا دیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈیزرٹ وائپرز نسیم شاہ آئی ایل

پڑھیں:

اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور بات چیت کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔

Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Kuwait’s Foreign Minister Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah to discuss evolving regional and international developments.

FM Sheikh Jarrah appreciated Pakistan’s continued… pic.twitter.com/CBnvw1REKc

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 2, 2026

انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیاکہ جاری سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی اور مستقبل قریب میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ عالمی صورتحال کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی