وزیر داخلہ محسن نقوی کا شنگھائی میں اسپیشل پولیس فورس کا دورہ، تعاون بڑھانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اپنے چین کے دورے کے پہلے مرحلے میں شنگھائی پہنچ گئے اور وہاں اسپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ کیا۔
چیف آف کمانڈنگ سنٹر مسٹر ژیاو نے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا اور انہیں شنگھائی اسپیشل پولیس فورس کے کام اور تربیت کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں:محسن نقوی کی اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن 10 روز کے اندر پیش کرنے کی ہدایت
دورے کے دوران وزیر داخلہ نے فورس کے زیر استعمال اے پی سی، بم ڈسپوزل یونٹ کے آلات، جدید اسلحہ اور واٹر کینن کا معائنہ کیا اور سپیشل فورس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے عملی مظاہرے دیکھے، جن میں مارشل آرٹ کے مظاہرے بھی شامل تھے۔
وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی چین کے دورے کے پہلے مرحلے میں شنگھائی پہنچ گئے۔ وزیرداخلہ کا شنگھائی کے اسپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ۔ @alihamzaisb @AmirSaeedAbbasi pic.
— Media Talk (@mediatalk922) January 5, 2026
محسن نقوی نے کہا کہ شنگھائی سپشل پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے نظام اور اعلی معیار کی تربیت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس فورس اور شنگھائی اسپیشل پولیس فورس کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کہاں ہے؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتا دیا
ان کے ہمراہ وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیشل پولیس فورس چین محسن نقوی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیشل پولیس فورس چین محسن نقوی اسپیشل پولیس فورس اسلام آباد محسن نقوی
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔