پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف وی جے اور اداکارہ نوین وقار نے مقبول ٹی وی سیریل ہم سفر میں اپنے منفی کردار سارہ کے ذریعے لازوال شہرت حاصل کی۔

ان دنوں نوین وقار اپنے ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 کے باعث ناظرین اور ناقدین کی جانب سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔

حال ہی میں نوین وقار نے جیو نیوز کے مقبول پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈرامہ سیریل ہم سفر میں اپنے کردار سارہ کے انجام کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر حقیقی زندگی میں کوئی شخص ان کے کردار سارہ سے متاثر ہو تو وہ اسے کیا مشورہ دیں گی؟ جس پر نوین وقار نے کہا کہ یہ ایک نہایت اہم سوال ہے۔ تقریباً 14 سال قبل جب یہ ڈرامہ بنایا گیا تھا، اس وقت ان موضوعات کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا، تاہم اس کے باوجود میں نے اُس وقت بھی اسکرپٹ پر اپنے اختلاف کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب کہانی میں سارہ کو خود کو نقصان پہنچاتے ہوئے دکھایا گیا تو مجھے اس پر شدید تحفظات تھے۔ میرے نزدیک سارہ کو کسی کی مدد ملنی چاہیے تھی اور اس کی بات کو سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اردگرد کئی انتباہی اشارے موجود ہوتے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کہانی میں سارہ کے کردار کے ساتھ کوئی اور راستہ اختیار کیا جا سکتا تھا، تاہم اسکرپٹ اسی طرح لکھا گیا تھا۔ تاہم خود کو نقصان پہنچانا کسی صورت درست نہیں۔ زندگی اللّٰہ کی ایک قیمتی نعمت ہے، جسے کسی بھی وجہ سے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ان عزیزوں کے ساتھ وقت گزاریں جو حقیقی طور پر ان کی فکر کرتے ہیں۔

نوین وقار نے یہ بھی بتایا کہ ہم سفر کی کامیابی کے بعد ایک مرتبہ دو معمر خواتین نے انہیں روک کر ان کے کردار سارہ پر سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا اور انہیں عاشر اور قیرت کو اکیلا چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ناظرین نے ان کے کردار کو کس قدر سنجیدگی سے لیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نوین وقار نے کے کردار

پڑھیں:

عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے میوزک البم ’صبح آئے نہ‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم کے مطابق آٹھ گانوں پر مشتمل اس البم میں ’صبح آئے نہ‘، ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘، ’لیٹس ہیو سو فن‘، ’سن سجنا‘، ’ہوں عشق میں‘، ’چار یار‘ اور ’سچے وعدے‘ شامل ہیں اور اس البم کو 31 جولائی کو دنیا بھر کے مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

اپنے نئے البم کے حوالے سے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’صبح آئے نہ‘ ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں انہوں نے اندرونی کشمکش سے نکل کر اپنی اصل شخصیت کو دریافت کیا۔

انہوں نے کہا، ’’یہ البم میری اس جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے جس میں میں نے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنے حقیقی وجود کو پایا۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ آخرکار اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘

        View this post on Instagram                               View this post on Instagram                      

 

عاطف اسلم کے گانوں کو 8 ارب بار سنا جا چکا ہے:
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے شاندار موسیقی کے سفر کے دوران عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

تازہ اسپاٹیفائی اعداد و شمار کے مطابق، ان کے گانوں کو اب تک تقریباً 8 ارب بار سنا جا چکا ہے، جبکہ ہر ماہ 3 کروڑ سے زائد افراد 184 ممالک میں ان کی موسیقی سنتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمنگز پاکستان سے باہر ہوئیں، جو مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سمیت مختلف خطوں میں ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عاطف اسلم کی موسیقی نوجوان نسل میں بھی بے حد مقبول ہے، جہاں جنریشن زیڈ ان کے 85 فیصد سامعین پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے سامعین نے ان کے گانے سنے، جبکہ ان کے گانوں کو دنیا بھر میں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ذاتی پلے لسٹس میں شامل کیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار